ہفتہ‬‮ ، 06 دسمبر‬‮ 2025 

عمران ریاض کی گرفتاری کے پیچھے کس کا ہاتھ نکلا؟ سینئرصحافی نے نام بتا دیا، پورے ملک میں تہلکہ مچ گیا

datetime 6  جولائی  2022 |

اسلام آباد ( آن لائن، مانیٹرنگ ڈیسک ) سینئر صحافی عمران ریاض خان جنہیں گزشتہ شب اسلام آباد ٹول پلازہ سے گرفتار کیا گیا انہوں نے اپنے یوٹیوب چینل پر ایک ویڈیو میں اپنی گرفتاری کا ساراملبہ بریگیڈئیر راشد پر ڈال دیا۔عمران ریاض نے انہیں مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اس سے

زیاد ہ آپ کیا کرینگے میرے ساتھ ، گاڑی آپ نے چھین لی ، ہتھیار آپ نے میرے چھین لئے ، کوئی 20ایف آئی آر میرے اوپر کرادیں ، یہ گرفتار ی والا تجربہ کرنا ہے تو یہ بھی کر کے دیکھ لو،یاد رہے کہ گزشتہ شب عمران ریاض خان کو اٹک پولیس نے گرفتار کیا اور ان کی گرفتاری کے وقت پندرہ ایس ایچ اوز موجود تھے۔عمران ریاض خان کے وکیل میاں علی اشفاق نے سینئر صحافی کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ عمران ریا ض خان کے ساتھ پشاور کے صحافی بھی موجود تھے جب انہیں گرفتار کیا گیا تو وہ موبائل پر میرے ساتھ رابطے میں تھے۔ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا واضح حکم ہے عمران ریاض کو گرفتارنہیں کیا جاسکتاعمران ریاض کی گرفتاری کی ٹوئٹ بھی کی جس کو ٹوئٹرنے ہٹا دیا۔عمران ریاض کے وکیل نے بتایا کہ سینئر صحافی کی گرفتاری پر توہین عدالت کی کارروائی کریں گے یہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکم ہے اجازت کے بغیر کسی صحافی کو گرفتارنہیں کیا جائے گا۔وکیل نے بتایا کہ عمران ریاض خان کے خلاف اب تک 30 سے زائد جعلی ایف آئی آر درج کی گئیں ان تمام ایف آئی آر کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ گئے عدالت نے ضمانت دی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات


میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…