جمعرات‬‮ ، 17 جولائی‬‮ 2025 

پانی میں اگنے والا سوسن کا سب سے بڑا پودا دریافت

datetime 5  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاپاز(این این آئی) بولیویا کی دور دراز آب گاہوں میں پایا جانے والا واٹر للی(سوسن)کا سب سے بڑا پودا دریافت ہوا ہے جس کا پتہ وسیع ترین ہے اور ساتھ میں یہ ایک نئی نوع (اسپیشیز)بھی ہے جسے وکٹوریا بولیویانا کا نام دیا گیا ہے۔کنول کی طرح پھیلنے والا اس کا پتہ لگ بھگ 3.2 میٹر وسیع ہے

اور دوم اس کا پھول انسانی ہاتھ سے بھی بڑا ہوتا ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق برطانیہ میں کیو گارڈن سے وابستہ سائنسداں نتالیا زولیمسکا نے بتایا کہ اگر اس کا پتہ اٹھایا جائے تو اس کا وزن لگ بھگ ایک نومولود بچے جیسا ہوتا ہے۔ نظری طور پر اس کا ایک پتہ 80 کلوگرام انسان کا وزن سہار سکتا ہے۔ اگرچہ اب تک اس کی آزمائش نہیں کی گئی ۔2016 میں واٹر للی کے بعض بیج برطانیہ پہنچائے گئے تھے جنہیں کیو گارڈن میں کاشت کیا گیا تھا۔ انہیں ایک ماہرِ نباتیات کارلوس مگڈالینا نے اگایا تھا۔ لیکن جلد ہی انہیں یہ احساس ہوا کہ اگنے والے پودے اصل سے مختلف ہیں۔ 2019 میں وہ بولیویا گئے جہاں جنگل کے فطری ماحول میں واٹر للی کا مطالعہ کیا۔بولیویا کے شمال مشرقی دریاں، تالاب اور آبگاہوں میں یہ پودا بکثرت اگتا ہے اور ماہرین اس کی غیر معمولی جسامت کو ایک معمہ ہی سمجھتے ہیں۔ معلوم ہوا کہ یہ دیگر پودوں سے مقابلہ کرتے ہیں اور اس کاوش میں خوب پھلتے اور پھیلتے ہیں۔سائنس کے مطابق منطقہ حارہ کے خطوں میں حیاتیاتی تنوع بہت زیادہ ہے۔ جیسے ہی بارشیں ہوتی ہیں واٹر للی کھل اٹھتے ہیں اور سورج کی دھوپ پاکر بہت تیزی سے پروان چڑھتے ہیں۔ماہرین نے وکٹوریا بولیویانا کا پورا جینوم بھی معلوم کیا ہے اور اس میں چار ارب کے قریب اساسی جوڑے (بیس پیئر) معلوم کیے ہیں۔ جینیاتی تحقیق بتاتی ہے کہ وکٹوریا بولیویانا کوئی 50 لاکھ سال پہلے ایک اور قسم وکٹوریا ایمیزونیکا نے الگ ہوا تھا۔ تاہم افسوس ناک خبر یہ ہے کہ اس پودے کی بقا کو شدید خطرات لاحق ہیں۔ماہرین نے کہا کہ اس نایاب پودے کو بچانا بہت ضروری ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…