جمعرات‬‮ ، 17 جولائی‬‮ 2025 

تحریک انصاف نے وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز کو بڑا سرپرائز دے دیا

datetime 5  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) وزیراعلی پنجاب کی جانب سے ضمنی انتخاب سے قبل پیکیج کا اعلان کرنے کے حوالے سے پاکستان تحریک انصاف نے رجسٹرار سپریم کورٹ آف پاکستان کو خط لکھ دیا۔مذکورہ خط پی ٹی آئی کے مرکزی نائب صدر

فوادچوہدری کی جانب سے تحریر کیا گیا ہے، خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ یکم جولائی2022کوعدالت نے پنجاب کو بحران سے بچانے کا فارمولہ وضع کیا۔عدالتی حکم میں واضح احکامات دیئے گئے کہ پنجاب کے ضمنی الیکشن شفاف اور آزادانہ ہوں گے اور کہا گیا کہ آزادانہ انتخابات کے انعقاد پر کسی قسم کا حملہ نہیں کیا جائے گا۔فواد چوہدری کی جانب سے کہا گیا کہ حمزہ شہباز نے خود یقین دہانی کرائی تھی کہ وہ دھاندلی کا ارادہ نہیں رکھتے، تاہم حمزہ شہباز کے انفرادی اور سرکاری کردار پرتحریک انصاف کو تحفظات ہیں۔متن میں کہا گیا ہے کہ حمزہ شہباز سپریم کورٹ کے احکامات اور انتخابی ضابطہ اخلاق کو روند رہے ہیں، ضمنی انتخاب سے چند روز قبل صوبے کے عوام کیلئے پیکیج کا اعلان کیا گیا۔خط میں مزید کہا گیا ہے کہ اس طرح کے پیکیج کا مقصدعدالت سے حاصل ریلیف کو سیاسی فائدے کیلئے استعمال کرنا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…