اسلام آباد (این این آئی)جڑواں شہروں اسلام آباد اور راولپنڈی میں آج ہونے والی طوفانی بارش کے بعد وفاقی دارالحکومت کے تمام ڈیمز میں تیراکی پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق جڑواں شہروں اسلام آباد اور راولپنڈی میں آج ہونے والی طوفانی بارش کے بعد وفاقی دارالحکومت کے تمام ڈیمز میں تیراکی پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔یہ پابندی ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی جانب سے عائد کی گئی ہے اس حوالے سے ان کا کہنا ہے کہ بارشوں کے باعث پانی کا بہائو کسی بھی وقت بڑھ سکتا ہے، اس لیے تمام ڈیمز میں تیراکی پر پابندی عائد کردی گئی ہے جب کہ کشتی رانی پر بھی پابندی عائد کی جارہی ہے۔ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز کے مطابق یہ پابندی دو ماہ کے لیے عائد کی گئی ہے اور اس کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔