ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

بشریٰ بی بی تحریکِ انصاف کی سوشل میڈیا اور جھوٹے بیانیہ کی سربراہ ہیں، فواد اور شیریں مزاری نے تصدیق کر دی ،تہلکہ خیز دعویٰ

datetime 4  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)وزیراطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ فواد چودھری اور شیریں مزاری نے تصدیق کر دی کہ بشریٰ بی بی پاکستان تحریکِ انصاف کی سوشل میڈیا اور جھوٹے بیانیہ کی سربراہ ہیں۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ فواد چودھری اور شیریں مزاری

کی پریس کانفرنس نے بشرا بی بی کو غداری کے سرٹیفکیٹ اور اداروں کے خلاف مہم کا ماسٹر مائینڈ“ ہونے کی تصدیق کر دی۔ انہوں نے کہاکہ فواد چودھری اور شیری مزاری نے تسلیم کر لیا کے آڈیو بشریٰ بی بی کی ہے اور سیاسی مخالفین کو“غداری کے ساتھ لنک”کرنا بشریٰ بی بی کا“opinion”ہے۔ انہوں نے کہاکہ اداروں کے خلاف مہم بشریٰ بی بی چلا رہی ہیں،ثابت ہو گیا گندی زبان والے ترجمانوں سے غیر اخلاقی پریس کانفرنس بشریٰ بی بی کروا رہی ہیں،بشری بی بی منی گالہ میں چھپ کر غداری، بیرونی سازش کے بیانیے، قومی اداروں کے خلاف سوشل میڈیا مہم چلوا رہی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ سیاسی مخالفین کو غداری کے ساتھ لنک کرنے اور گالم گلوچ کے آگے اور پیچھے بشریٰ بی بی ہیں،اداروں کے خلاف مہم کی ماسٹر مائینڈ بشریٰ بی بی ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ بشری بی بی نے اپنی تاریخی کرپشن چھپانے کے لئے بیرونی سازش اور غداری کا بیانیہ گھڑا،بشری بی بی سیاسی مخالفین، صحافیوں اور اداروں کے خلاف گالم گلوچ کراتی ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ پی ٹی آئی نے تسلیم کرلیا کہ اپنی کرپشن چھپانے کے لئے غداری کے پرچے بنوائے،بیرون ِ ملک سازش کے جھوٹے بیانیہ کے چیمپین امریکہ سے معافیاں مانگتے اور منتیں ترلے کرتے پکڑے گئے ہیں،عمران صاحب Bygones are bygonesکے معافی نامے امریکہ پہنچا رہے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…