جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

فریضہ حج کی ادائیگی کاارادہ کرکے سائیکل پر روانہ ہونے والا افغان شہری جہاز کے ذریعے سعودی عرب پہنچنے میں کامیاب

datetime 3  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوہاٹ(این این آئی)جس کا کوئی نہیں اْس کا خدا‘ کے مصداق جنوب مشرقی افغانستان سے فریضہ حج کی ادائیگی کا مصمم ارادہ کرکے سائیکل پر روانہ ہونے والا افغان شہری بالآخرجہاز کے ذریعے سعودی عرب پہنچنے میں کامیاب ہو گیا ۔افغان صوبہ غزنی کے ضلع قرع باغ

کے چھوٹے گاؤں لائق کے رہائشی نور محمد ماہ مئی کے اوائل میں اپنے گھر سے مقدس شہرمکہ مکرمہ پہنچنے اور حج کرنے کے لیے 6,000 کلومیٹر کا طویل فاصلہ طے کرنے کا ارادہ کرتے ہوئے سائیکل پر روانہ ہوا۔جب وہ افغانستان سے سائیکل پر روانہ ہوا تو طالبان کے ایک عالم دین اور رہنما نے انہیں ہوائی جہاز کا ٹکٹ حاصل کرنے میں مدد کی پیشکش کی لیکن 48 سالہ نورمحمد نے اس مقدس فریضے کو پورا کرنے کے لیے انکار کر دیا مگر جب وہ تین ہفتوں کے بعد سرحدی شہر خرم شہر میں عراقی ویزا حاصل کرنے کی کوشش میں ایران میں پھنس گیاتو نورمحمد نے اْس عالم دین شیخ حماسی سے واٹس ایپ کے ذریعے رابطہ کیاجنہوں نے ایک افغان تاجر کی مدد سے ایران میں قیام اور کابل واپس آنے میں بہت مدد کی جس کے بعدکابل میں انہیں فوری طور پر حج کی تیاری کے لیے کہا کیا گیا۔ عرب نیوز کے مطابق مبینہ طور پر ان کی پرواز کا بندوبست قائم مقام وزیر داخلہ سراج الدین حقانی نے کیا، جو انس حقانی کے قریبی ساتھی اور طالبان کے سینئر رہنما ہیں۔اور یوں سائیکل پر حج کا ارادہ کرنے والے افغان شہری نورمحمدنے گزشتہ ہفتہ منگل کے روز کابل سے سعودی عرب کے لئے اڑان بھری جہاں وہ دیگر ھاجہوں کے ساتھ مل کرجدہ سے مکہ مکرمہمیں فریضہ حج کی ادائیگی کرے گا۔وزارت حج اور مذہبی امور کے ایک اہلکار، مولوی اسرارالحق نے عرب نیوز کو بتایا کہ تمام تر ضروری کاروائی کے بعد نورمحمد کا نام پہلی پرواز میں ڈالا گیا۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…