جمعہ‬‮ ، 04 اپریل‬‮ 2025 

آئی ایم ایف پاکستان کی ناک کی لکیریں نکلوا رہا ہے، مریم نواز

datetime 2  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آن لائن) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف نے وزیراعظم شہباز شریف کو واضح کیا ہے کہ عمران خان کی وجہ سے اب انہیں پاکستان پر اعتبار نہیں ہے، آج فتنہ خانہ ہر جگہ اپنی حکومت کے خاتمے کا رونا رو رہا ہے، کیا عوام نے فتنہ خان

کو پاکستان ٹھیکہ میں دیا ہوا ہے، فتنہ خان نے پاکستان کو سری لنکا بنانے کا پورا انتظام کیا ہوا ہے،عوام یقین رکھے کہ ملک کو چلینجز سے بھی مسلم لیگ ن ہی نکالے گی۔لاہور کے علاقے گرین ٹاؤن میں صوبائی اسمبلی کے حلقے پی پی 167 کی انتخابی مہم سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ عمران خان 2018 میں عوامی مینڈیٹ چرا کر اقتدار پر مسلط ہوا اور اْس نے خزانے کو خالی کردیا، بات توشہ خانے کی نہیں بلکہ عادت کی ہے جس کی وجہ سے ا?ج پاکستان کا خزانہ خالی ہے۔انہوں نے کہا کہ فتنہ خان جگہ جگہ جاکر اپنی حکومت کے خاتمے کا رونا روتا ہے، کیا عوام نے اسے پاکستان ٹھیکے پر دیا ہوا تھا جو لوٹ کھسوٹ کرنے دیتے۔ مریم نواز نے کہا کہ پریڈ گراؤنڈ میں فتنہ خان جلسہ کر رہا ہے، پورے پاکستان میں اتنے لوگ اکٹھے نہیں ہوئے جتنے گرین ٹاؤن میں اکٹھے ہوئے ہیں، مہنگائی کا سلسلہ گزشتہ چار سال سے جاری ہے، حکومت کو مشکل فیصلے کرنا پڑے۔ انہوں نے کہا کہ عوم کو مسائل سے نکالنا ہماری ذمہ داری ہے، مخالفین نے سوچا مریم نواز اب عوام میں نہیں نکلے گی، عوام کو جب تکلیف ہو گی میں میدان میں ہونگی، عمران خان کے وعدہ خلافی کے باعث عالمی مالیاتی ادارے (ا?ئی ایم ایف) پاکستان کی ناک کی لکیریں نکلوا رہا ہے۔ مسلم لیگ ن نے چلینجز میں حکومت حاصل کی اور عوام یقین رکھے کہ ملک کو چلینجز سے بھی مسلم لیگ ن ہی نکالے گی۔

مریم نواز نے کہا کہ مسلم لیگ کا ساتھ دیں ہم آپ کو ان مشکلات سے نکالیں گے، آج ہمیں قیمتیں بڑھانی پڑ رہیں تو یہ فتنہ خان کی وجہ سے ہے، پوری محنت کے ساتھ نواز شریف اور شہباز شریف آپکو ان بحرانوں سے نکالیں گے۔ مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے کہا کہ پیٹرول کی قیمتیں بڑھنے پر نواز شریف کا دل خون کے آنسو روتا ہے، ہمیں ڈیزل اور پیٹرول کی قیمتیں دل پر پتھر رکھ پر بڑھانی پڑ رہی ہیں۔ نواز شریف نے کہا پٹرول اور ڈیزل

کی قیمتیں دل پر پتھر پر رکھ بڑھائیں، نواز شریف، شہباز شریف ا?پ کو بحرانوں سے نکالیں گے، عالمی منڈی میں کمی ہوئی تو ہم پٹرول کی قیمت کم کریں گے، ۔ مریم نواز نے مزید کہا کہ پنکی پیرنی کا بیٹا ابراہیم مانیکا گزشتہ چار سالوں میں ارب پتی ہوگیا جبکہ فرح گوگی نے بھی عوام کا پیسہ خوب لوٹا، ہمارے امیدوار نذیر چوہان جیسے لوگوں نے پنجاب کے عوام کی ان ظالموں سے جان چھڑائی جس پر سب مبارک باد کے مستحق ہیں۔

موضوعات:



کالم



چانس


آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…