ہفتہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2026 

جس طرح پاک فوج پورے ملک کی آواز ہے اسی طرح عمران خان سارے ملک کی آواز ہے، شیخ رشید

datetime 2  جولائی  2022 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے قائد شیخ رشید نے پریڈ گراؤنڈ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج عمران خان سارے گھروں میں گھس گیا ہے، جس طرح پاک فوج ملک کی آواز ہے اسی طرح عمران خان سارے ملک کی آواز ہے، اس موقع پر

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے تمام حساس اداروں، تمام مقتدر حلقوں اور اسٹیبلشمنٹ سے کہتا ہوں کہ پاکستان کی بہتری اسی میں ہے کہ جلد انتخاب کا اعلان کیا جائے۔ دوسری جانب تحریک انصاف خیبرپختونخوا کے صدر اور سابق وفاقی وزیردفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ ملک بدترین سیاسی و معاشی بحران سے دوچار ہے۔امپورٹڈ حکمرانوں نے عوام سے دو وقت کی روٹی بھی چھین لی ہے۔مہنگائی بلندترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔بجلی کی لوڈشیڈنگ سے عوام اجاز آچکے ہیں۔حکمرانوں نے اپنے قتدار کے لیے پاکستان کی ساکھ کو ناقابل تلافی نقصان پہنچارہے ہیں۔نواز،زرداری اور مولانا قوم کے مجرم ہیں۔تحریک انصاف ملک اور قوم کے بقاء کی جنگ لڑرہی ہے۔عمران خان قوم کی آخری امید ہیں۔عوام نے ان کی آواز پر لبیک کہہ دیا ہے۔آئندہ کی حکومت تحریک انصاف کی ہوگئی۔ ہر سازش ناکام بنائیں گئے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے نوشہرہ سے آسلام اباد پریڈ گراونڈ جلسہ روانگی سے قبل کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقعہ پر سابق رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عمران خٹک،صوبائی وزیر ایکسائز خلیل الرحمن اور میئر نوشہرہ اسحاق خٹک نے بھی کارکنان سے خطاب کیا۔تحریک انصاف خیبرپختونخوا کے صدر اور سابق وفاقی وزیردفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ تین ماہ میں جتنی مہنگائی ہوئی وہ ہمارے پورے دور اقتدار میں نہیں ہوئی۔مہنگائی اسمان سے باتین کررہی ہے۔عوام کا جینا محال ہوچکاہے۔حکومت ہر محاز پر ناکام ہوچکی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پرسی پولس


شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…