جمعہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2025 

مولانا فضل الرحمان کے قریبی ساتھی کو باعزت بری کر دیا گیا

datetime 2  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور (این این آئی)نیب کو خیبرپختوان خواہ میں بڑا دھچکا مولانا فضل الرحمن کے قریبی ساتھی ڈیرہ اسماعیل خان سے تعلق رکھنے والے سابق ڈی ایف او موسی خان بلوچ نیب کیس میں باعزت بری ہو گئے، احتساب عدالت میں نیب کوئی الزام ثابت نہیں کر سکا سابق ڈی ایف او کو

نیب نے ستمبر 2020 میں انکم سے زاید آثاثہ جات کے کیس میں گرفتار کیا تھا،ملک بھر میں وہ پہلے آفیسر تھے جنہیں ملازمت سے ریٹائرمنٹ کے 2 سال بعد گرفتار کیا گیا،موسی خان بلوچ10 ماہ تک پشاور جیل میں رہے،۔موسیٰ خان مولانا فضل الرحمان کے پی اے طارق بلوچ کے والد ہیں،موسی خان کی گرفتاری کو مولانا فضل الرحمن نے اپنے اوپر نیب کا پہلا حملہ قرار دیا تھا،جے یو آئی نے انکی گرفتاری کے خلاف صوبہ بھر میں مظاہرے کئے،صرف ڈیرہ اسماعیل خان میں احتجاج کرنے والے150 کارکنوں اور رہنماؤں پر پولیس نے مقدمات درج کئے۔ڈیڑھ سال کی طویل سماعت میں نیب نے موسی ٰخان بلوچ کے خلاف استغاثہ کے 61 گواہ پیش کئے،،ملزم کے بیان اور نیب کے تفتیشی افسر کے بیانات کے دوران نیب نے تاخیری حربے استعمال کیے،عدالت کے جج نوید خان نے کئی سماعتوں کے دوران نیب کے تاخیری حربوں پر برہمی کا اظہار بھی کیا۔نیب نے موسی خان پر انکم سے زاید اثاثوں کے الزام کے علاوہ،محکمہ جنگلات کی ایس ایل ایم پی سکیم اور محکمہ جنگلات میں بھرتیوں کو بھی ریفرنس کا حصہ بنایا۔تاہم نیب موسی خان بلوچ کے خلاف کوئی الزام ثابت نہیں کر سکا،2017 میں جب موسیٰ خان بلوچ نے بطور ڈی ایف او ڈیرہ اسماعیل خان میں محکمہ جنگلات کی ہزاروں ایکڑ اراضی واگزار کرائی تو عمران خان نے ٹویٹ کر کے انکی تعریف کی تھی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…