اسلام آباد (این این آئی)پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں مسلسل کمی کا رجحان چینی قرض کی وصولی کے بعد رْک گیا ہے جب ملکی زرمبادلہ ذخائر سولہ ارب ڈالر کی حد عبور کر گئے۔پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں بڑھتی درآمدات اور بیرونی قرضے کی ادائیگی کی وجہ سے گذشتہ کئی ہفتوں سے کمی دیکھی جا رہی تھی۔چین بینکوں کی جانب سے پاکستان کے لیے گذشتہ دنوں 2.3 ارب ڈالر قرض کی منظوری اور اس کی وصولی کے بعد سٹیٹ بینک آف پاکستان کے پاس موجود زرمبادلہ ذخائر 14.120 ارب ڈالر سے بڑھ کر 16.196 ارب ڈالر ہو گئے تاہم تجارتی بینکوں کے پاس موجود زرمبادلہ ذخائر میں کمی دیکھی گئی جو 5.973 ارب ڈالر کی سطح سے گر کر 5.887 ارب ڈالر ہوگئے ہیں۔