راولاکوٹ(آ ن لائن ) پی ڈی ایم کے سربراہ اور جے یو آ ئی کے امیر فضل الرحمان نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے لوگ بھارت سے متنفر ہیں اور اس طرف کا کشمیر ی پاکستان سے بدظن کیا جا رہا ہے جس کے نتیجہ میں خودمختار کشمیر کا نظریہ فروغ پا رہا ہے
مجھے اندازہ ہے کشمیر کے نوجوان کی کیا سوچ ہے ۔ ان خیالات کا اظہار فضل الرحمان نے کشمیر جے یو آ ئی کے سربراہ سعید یوسف کی صدارت میں وحدت کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے کیا ،مولانا فضل الرحمان نے کہا خودمختار کشمیر نہ بھارت کے مفاد میں ہے نہ پاکستان کے لیے قبول ہے اس لئے تقسیم کشمیر کی سازش ہو رہی ہے مگر میں واصح کرتا ہوں کہ ہم وحدت کشمیر کے علمبردار ہیں انیس صد انچاس کی قرار داد وں میں ریاست جموں کشمیر ایک وحدت ہے جس میں گلگت لداخ جموں وادی آزادکشمیر شامل ہیں ازادی کی جدوجہد اور انتخابی سیاست کا جوڈ فضل الرحمان نے کہا کہ قیام پاکستان کے وقت پہلی ترجیح فلسطین کو تسلیم کرنا تھا اج ترجیع اسرائیل کو تسلیم کرنے کی ہے انہوں نے کہا کہ مفادات کی سیاست کرنے والے کھبی ازادی کی جنگ نہیں لڑ سکتے انہوں نے کشمیر یوں کو کہا کہ گلگت سے لداخ اور وادی سے آزادکشمیر تک ساری کشمیر ی قوم کو مل بیٹھ کر اپنی آ زادی کے لیے صف بندی کرنا ہو گی پاکستان کمزور معیشت کے سہارے کشمیری قوم کو ازادی نہیں دلا سکتا انہوں نے کہا کہ کشمیر ناقابل تقسیم وحدت ہے اور گلگت بلتستان سمیت کسی خطہ کو ریاست جموں کشمیر سے الگ نہیں ہونے دیں گے۔ کانفرنس سے سابق صدر ریاست یعقوب خان جے یو آ ئی گلگت بلتستان کے امیر علامہ شہاب جے کے پی پی کے صدر حسن ابراہیم سمیت ایک درجن کے قریب مقررین نے خطاب کیا۔