منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

ایم کیو ایم کے ساتھ تحریری معاہدے پر عمل کیا جائے،وزیراعظم کی زرداری سے درخواست

datetime 30  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)اتحادیوں کے بڑھتے خدشات پر وزیراعظم شہباز شریف اور آصف زرداری کے ملاقات ہوئی۔وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی جس میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو، سردار ایاز صادق، سعد رفیق بھی شریک ہوئے۔

ایم کیو ایم نے پیپلز پارٹی سے معاہدے پر عمل درآمد نہ ہونے پر شہباز شریف سے مداخلت کی درخواست کی تھی۔ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال و ایم کیو ایم کے تحفظات پر مشاورت کی گئی، وزیراعظم شہباز شریف نے تمام اتحادیوں کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی۔وزیراعظم نے آصف زرداری سے ایم کیو ایم کے تحفظات پر مشاورت کی اور درخواست کی کہ ایم کیو ایم کے ساتھ تحریری معاہدے پر عملدرآمد کیا جائے۔علاوہ ازیں وزیراعظم شہباز شریف سے بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کے پارلیمانی لیڈر خالد مگسی نے بھی ملاقات کی۔ملاقات میں وزیراعظم نے بی اے پی کے تحفظات سنے اور جلد مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی جبکہ وزیراعظم سے وفاقی وزیر سالک چوہدری نے بھی ملاقات کی اور شہباز شریف کو سرمایہ کاری سے متعلق آگاہ کیا۔وزیراعظم نے بلوچستان سے آزاد رکن اسمبلی اسلم بھوتانی نے علیحدہ ملاقات کی جس میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال بھی موجود تھے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اسلم بھوتانی کے تحفظات سنے اور انہیں دور کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…