پاک قطر مضبوط تعلقات پائیدار شراکت داری میں تبدیل ہو رہے ہیں،آرمی چیف

  جمعرات‬‮ 30 جون‬‮ 2022  |  21:30

پاک قطر مضبوط تعلقات پائیدار شراکت داری میں تبدیل ہو رہے ہیں،آرمی چیف

راولپنڈی (آن لائن) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور قطر کے مضبوط تعلقات ایک پائیدار شراکت داری

میں تبدیل ہو رہے ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ

نے کا قطر کا سرکاری دورہ کیا، دورے کے دوران آرمی چیف نے امیر قطر شیخ تمیم بن حمد التھانی ، نائب وزیراعظم ڈاکٹر خالد بن محمد العطیہ سے ملاقات کی ،

ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، دفاعی، سیکیورٹی تعاون اور علاقائی ماحول پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں اطراف نے تمام شعبوں میں تعاون کو مزید بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا، معززین نے خطے میں امن و استحکام

کے لیے پاکستان کی مسلسل کوششوں کو بھی سراہا جبکہ دونوں برادر ممالک کے درمیان بہتر تعلقات کے لیے کام جاری رکھنے کا عہد کیا۔

اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک دوستانہ تعلقات اور بھائی چارے کے گہرے جذبے کی عظیم تاریخ رکھتے ہیں، مضبوط تعلقات ایک پائیدار شراکت داری میں تبدیل ہو رہے ہیں۔

موضوعات:

زیرو پوائنٹ

جاپان میں کن سوگی

آج سے چار سو سال قبل کسی جاپانی رئیس کا قیمتی مرتبان ٹوٹ گیا‘ اس نے مرتبان کی کرچیاں اٹھا کر باہر پھینک دیں‘ وہاں سے کوئی بودھ بھکشو گزر رہا تھا‘ اس نے کرچیاں دیکھیں‘ مسکرایا‘ کرچیاں اٹھا کر اپنے تھیلے میں ڈالیں اور رخصت ہو گیا‘ بھکشو کی کلائی میں سونے کا ایک کڑا تھا‘ یہ اس کی ....مزید پڑھئے‎