جمعہ‬‮ ، 17 اکتوبر‬‮ 2025 

اینکر عمران خان کی جان کو شدید خطرہ

datetime 30  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف اینکر عمران ریاض خان کے حفاظتی اسلحہ کے تمام لائسنس منسوخ کر دیئے گئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق  پچھلے ہفتے لاہور پولیس کی جانب سے اینکر عمران ریاض خان کی گھر جا کر ان کے پاس موجود اسلحہ کے لائسنس چیک کئے گئے

اور یہ یقین دہانی کر لی گئی کہ تمام اسحلہ لائسنس یافتہ ہے ۔ پولیس نے موقع پر تمام اسلحہ اور لائسنس کی تصاویر بنائیں جس کے بعد  حکومت کی جانب سے تمام لائسنس معطل کر دیئے گئے۔واضح  رہے کہ اینکرعمران خان کی جان کو شدید خطرات تھے اور انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئی تھیں جس کے بعد انہوں نے اپنے ساتھ حفاظتی اسلحہ رکھا ہوا تھا جس کے لائسنس بھی معطل کر دیئے گئے ہیں۔ حکومت کے اس اقدام کے بعد اینکر عمران خان کی جان کو شدید خطرہ لاحق ہو گیا ہے۔ اس سے پہلے بھی پولیس نے کئی بار عمران خان اینکر کے گھر کا گھیرائو کیا اور ہراساں کیا جاتا رہا تھا تاہم انہیں گرفتار نہیں کیا گیا تھا۔اینکرعمران ریاض خان کو حکومتی پالیسیوں پر تنقید کرنے کی وجہ سے حکومتی پارٹی کی جانب سے سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے،ان کے خلاف مخلتف شہروں کے پولیس تھانوں میں ایف آئی آرز بھی درج ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…