ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

جنرل باجوہ کنگ عبدالعزیز میڈل حاصل کرنیوالے تیسرے آرمی چیف بن گئے ، جانتے ہیں اس سے قبل یہ اعزاز کس کس کو ملا؟

datetime 28  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) جنرل پرویز مشرف اور راحیل شریف کے بعد جنرل قمر جاوید باجوہ پاکستان کے تیسرے آرمی چیف ہیں جنہیں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان باہمی تعلقات کے فروغ میں اہم کردار ادا کرنے پر کنگ عبدالعزیز میڈل آف ایکسیلنس دیا گیا ہے۔روزنامہ جنگ میں صابر شاہ کی شائع خبر کے مطابق سعودی شہریوں اور غیر ملکیوں کو قابل تعریف خدمات انجام

دینے پر اس ایوارڈ سے نوازا جاتا ہے۔ جن دیگر پاکستانی فوجی افسران کو اس اعزاز سے نوازا گیا ہے اُن میں سابق چیف آف نیول اسٹاف محمد ذکاء اللہ، سابق نیوی چیف ایڈمرل ظفر محمود، سابق چیف آف ایئر اسٹاف سہیل امان، سابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات، سابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل طارق مجید شامل ہیں۔ علاوہ ازیں، سابق وفاقی وزیر برائے ہائوسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ سید ناصر علی رضوی (جنہوں نے آئین پاکستان پر دستخط کیے تھے) کو بھی 1976ء میں اس ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔ اب تک کسی بھی سویلین پاکستانی وزیر اعظم یا صدر کو اس اعلیٰ ترین سعودی اعزاز سے نوازا گیا ہے، حالانکہ مقامی اور عالمی میڈیا ہائوسز میں اس بات پر کئی باتیں ہو چکی ہیں کہ ان کے سعودی شاہی خاندان سے مضبوط تعلقات ہیں۔ جن دیگر غیر ملکی شخصیات کو اس سعودی اعزاز سے نوازا گیا ہے ان میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی، سابق امریکی صدر بل کلنٹن، جارج ڈبلیو بش، بارک اوباما اور ڈونلڈ ٹرمپ، سابق برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون اور تھریسا مے، سابق جنوبی افریقی صدر جیکب زوما، چائنیز صدر شی جن پنگ، سابق فرانسیسی صدر فرانسوا اولاند، سابق مصری صدر حسنی مبارک اور جنرل فتاح السیسی، سابق ملائیشین وزیراعظم نجیب رزاق، سابق اطالوی وزیراعظم سلویو برلسکونی اور جورجیو نیپولیتانو، شامی صدر بشار الاسد، مراکشی شاہ محم ششم، سوئیڈن کے شاہ کارل گستاف، روسی صدر ولادیمیر پوتن، سابق جاپانی وزیراعظم شنزو ایبے، سابق لبنانی وزیراعظم ایڈمنڈ لیبرٹن، سابق کویتی وزیراعظم صباح الخالد الصباح، اومان کے سلطان ہیشم بن طارق، سابق اردنی شاہ حسین بن طلال، نیپال کے سابق بادشاہ گیانیندر، سابق انڈونیشین صدر جوکو ودودو، ایتھوپیا کے سابق وزیراعظم ایبی احمد، اریٹیریا کے سابق صدر ایساس افورقی، یوکرین کے سابق صدر پیٹرو پورشینکو اور میکسیکو کے سابق صدر اینریک نیئتو شامل ہیں۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…