ہفتہ‬‮ ، 16 مئی‬‮‬‮ 2026 

معاہدے پر قائم ہیں، ایم کیو ایم کو جانے نہیں دینگے،پیپلز پارٹی نے بڑا اعلان کردیا

datetime 27  جون‬‮  2022 |

کراچی(این این آئی)صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے ساتھ کیے گئے معاہدے پر قائم ہیں، اگر ایم کیو ایم کہتی ہے وہ حکومت چھوڑ کر جائے گی تو ہم ان کو جانے نہیں دیں گے،انتخابات میں مخالفین کا اتحاد پاش پاش ہوگیا،

پیپلز پارٹی نے ریکارڈ کامیابی حاصل کی،دو چار واقعات کو بنیاد بنا کر پورے انتخابی عمل کو دھاندلی زدہ نہیں قرار دیا جاسکتا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پی پی نے سندھ کے بلدیاتی انتخابات میں مخالفین کوعبرتناک شکست دی، مخالفین نے جتنے بھی اتحاد بنائے وہ تمام پاش پاش ہوگئے۔ایک سوال کے جواب میں شرجیل انعام میمن نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات پرامن ہوئے تاہم بدامنی کے صرف ایک دو واقعات پیش آئے۔انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان بتائے کن کن پولنگ اسٹیشنز پر دھاندلی ہوئی، ان پر دوبارہ پولنگ کروالیتے ہیں، دو چار واقعات کو بنیاد بنا کر پورے انتخابی عمل کو دھاندلی زدہ نہیں قرار دیا جاسکتا۔صوبائی وزیر نے کہا کہ لاڑکانہ میں پی پی نے چاروں ٹائونز، ڈسٹرکٹ کونسل میں تاریخی فتح حاصل کی، لاڑکانہ کے عوام نے بھٹو دشمن تمام قوتوں کا بوریا بسترگول کردیا۔شرجیل میمن نے کہا کہ لاڑکانہ میں تاریخی فتح کے بعد میئر، ڈسٹرکٹ کونسل کا چیئرمین پی پی کا ہوگا۔وزیر اطلاعات سندھنے کہا کہ سندھ کے عوام نے پی ٹی آئی،جی ڈی اے اور دیگر جماعتوں کا صفایا کردیا۔ سندھ کے ہر ضلع میں پیپلز پارٹی نے بڑی اکثریت سے فتح حاصل کی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘


یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…