جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا جوڈیشل کمیشن اجلاس موخر کرنے کا مطالبہ

datetime 27  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)ججز تقرری کے لیے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس بلانے کے معاملے پر سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان اجلاسوں کو موخر کیا جائے۔میڈیا رپورٹ ے مطابق جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے چیف جسٹس پاکستان

کو بذریعہ واٹس ایپ تحفظات سے آگاہ کیا۔اپنے تحفظات میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ چیف جسٹس اور نا ہی رجسٹرار سپریم کورٹ نے اجلاسوں سے متعلق آگاہ کیا، گرمیوں کی تعطیلات میں جوڈیشل کمیشن اجلاس بلانے کی وجہ سمجھ سے بالاتر ہے، سندھ اور لاہور ہائی کورٹس میں بھی موسم گرما کی تعطیلات چل رہی ہیں۔ جسٹس فائز عیسیٰ نے کہا کہ غیر قانونی طریقے سے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس نہیں بلایا جاسکتا، ہم سب کو آئینی ذمہ داری سے آگاہ ہونا چاہیے، عوام کی تقدیر سے غیر آئینی طریقے سے نہ کھیلا جائے اور جوڈیشل کمیشن اجلاسوں کو موخر کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ غیر قانونی طور پرجوڈیشل کمیشن اجلاس بلانا بھی ہے تو ویڈیو لنک کی سہولت دی جائے، سندھ ہائی کورٹ میں بطور وکیل پریکٹس والا جوڈیشل کمیشن کا واحد ممبر ہوں، جوڈیشل کمیشن کے سینئر ممبر کو اجلاس سے آگاہ نہ کرنا کیا اس کی توہین نہیں؟۔جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ چھٹیوں کے باعث اسپین سے خط ارسال نہیں کرسکتا، یہ پیغام تمام جوڈیشل کمیشن ممبران کو بھیجا جائے، ججز کی 20 اسامیاں سالوں سے خالی تھیں، عجلت میں آسامیاں پر کرنے کیلیے اجلاس بلانے کی ضرورت کیوں پڑی؟انہوں نے کہا کہ لاہور ہائی کورٹ کے 13 ایڈیشنل ججز کی مدت ملازمت میں توسیع ہوئی تھی، توسیع اس لیے ہوئی کہ کمیشن ممبران ان سے متعلق دستاویزات کا جائزہ نہیں لے سکے تھے، کیا چند دن پہلے بلائے گئے

اجلاسوں میں شامل ناموں کا جائزہ لے لیا ہو گا؟جسٹس فائز عیسیٰ نے کہا کہ سابق چیف جسٹس نے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کو سپریم کورٹ کا جج نہیں بنایا تھا، سابق چیف جسٹس نیچیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کو ایڈہاک جج کے لیے نامزد کیا، سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے ساتھ سلوک نیصوبائیت اور نسل پرستی کے گند کو جنم دیا۔یاد رہے کہ سندھ ہائی کورٹ میں چھ ایڈیشنل ججز کی تقرری سے متعلق جوڈیشل کمیشن اجلاس (آج) منگل کوہوگا، لاہور ہائی کورٹ میں 13 ایڈیشنل ججز کی مستقلی سے متعلق جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 29 جون کو ہوگا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…