سابق ڈی جی آئی ایس آئی کی پی ٹی آئی میں شمولیت،فواد چوہدری نے قصہ ہی تمام کر دیا
اسلام آباد (این این آئی) سینئر سلیم صافی نے سابق ڈی جی آئی ایس آئی کی ایک تصویر اپنے اکاؤنٹ پر پوسٹ کی جس میں
انہیں پاکستان تحریک انصاف کے پرچم میں لپٹے پوڈیم پر کھڑے ہو کر ایک سیاسی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
متعدد افراد نے سمجھا کہ سابق جنرل نے سیاست میں شمولیت اختیار کر کے پی ٹی آئی کی حمایت کا اعلان کیا ہے
تاہم پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات فواد چوہدری نے اس تاثر کو مسترد کردیا۔ ایک انٹرویومیں فواد چوہدری نے کہا کہ
جنرل (ر) ظہیر الاسلام پنجاب کے ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی امیدوار کی حمایت میں ایک سیاسی اجتماع میں شرکت کی تھی۔
فواد چوہدری نے کہا کہ ان افواہوں میں کوئی حقیقت نہیں ہے کہ جنرل (ر) ظہیر الاسلام نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرلی، وہ صرف پی ٹی آئی امیدوار کیلئے اپنی حمایت کا اظہار کررہے تھے جو ریٹائرڈ جنرل کے رشتہ دار ہیں۔