بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

ڈالر کی قدر میں کمی،پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی،سرمائے میں اربوں کا اضافہ ریکارڈ

datetime 27  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)انٹر بینک او ر اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق پیر کو انٹر بینک میں 20پیسے کی کمی سے ڈالر کی قیمت خرید 207.50روپے سے کم ہو کر207.30روپے جبکہ50پیسے

کی کمی سے ڈالر کی قیمت فروخت208روپے سے کم ہو کر207.50روپے پر آ گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں 50پیسے کی کمی سے ڈالر کی قیمت خرید 206روپے سے کم ہو کر205.50روپے اور قیمت فروخت207روپے سے کم ہو کر206.50روپے ہو گئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں 50پیسے کا اضافہ ہوا جس سے یورو کی قیمت فروخت218.50روپے سے بڑھ کر219روپے ہو گئی اسی طرح 50پیسے کے اضافے سے برطانوی پونڈ کی قیمت فروخت253.50روپے سے بڑھ کر254روپے پر جا پہنچی۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتہ کے پہلے روز زبردست تیزی کا رجحان رہا،کے ایس ای100انڈیکس 800پوائنٹس بڑھ گیا جس کی وجہ سے انڈیکس41ہزار پوائنٹس سے بڑھ کر41800پوائنٹس کی سطح پر جا پہنچا،کاروباری تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 109ارب روپے سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 69کھرب روپے سے تجاوز کر گیا جبکہ68.46فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو کے ایس ای100انڈیکس میں 826.78پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس 41051.79پوائنٹس سے بڑھ کر41878.57پوائنٹس ہو گیا اسی طرح 346.36پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای30انڈیکس 15662.45پوائنٹس سے

بڑھ کر16008.81پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 28196.03پوائنٹس سے بڑھ کر28646.39پوائنٹس پر جا پہنچا۔کاروباری تیزی کی وجہ سے مارکیٹ کے سرمائے میں 1کھرب9ارب60کروڑ9لاکھ64ہزار914روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 68کھرب62ارب57کروڑ70لاکھ19ہزار496روپے سے بڑھ کر69کھرب

72ارب17کروڑ79لاکھ84ہزار409روپے ہو گیا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو7ارب روپے مالیت کے24کروڑ79لاکھ1ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ گذشتہ جمعہ کو 12ارب روپے مالیت کے 42کروڑ42لاکھ29ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ روز مجموعی طور پر 333کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے228کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،90میں

کمی اور15کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔کاروبار کے لحاظ سے کے الیکٹرک لمیٹڈ3کروڑ20لاکھ،ٹریٹ کارپوریشن 1کروڑ99لاکھ،یونٹی فوڈز لمیٹڈ 1کروڑ44لاکھ،پاک ریفائنری 1کروڑ33لاکھ اور ٹی پی ایل پراپرٹیز 1کروڑ15لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے۔قیمتوں میں اتار چڑھا کے اعتبار سے باٹا پاک کے بھا میں 128.24روپے کا اضافہ ہوا جس سے اسکے حصص کی

قیمت بڑھ کر2132.90روپے ہو گئی اسی طرح 97.51پوائنٹس کے اضافے سے ماری پیٹرولیم کے حصص کی قیمت 1790.97روپے ہو گئی جبکہ بہنیرو ٹیکسٹائل کے حصص کی قیمت میں 25.00روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے اسکے حصص کی قیمت گھٹ کر1465.00روپے ہو گئی اسی طرح 250.00روپے کی کمی سے یونی لیور فوڈز کے حصص کی قیمت گھٹ کر25400.00روپے پر آ گئی۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…