پیر‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2025 

ہم خدا کی قسم گزشتہ حکومت میں خوش تھے، آصف زرداری کی محبت میں ہم اس حکومت میں آگئے ، رکن قومی اسمبلی اسلم بھوتانی

datetime 27  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) قومی اسمبلی اجلاس کے دوران وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف اور گوادر سے آزاد رکن قومی اسمبلی اسلم بھوتانی ایک دوسرے سے الجھ پڑے۔نجی ٹی وی دنیا کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس کے دوران وزیر دفاع نے کہا کہ

وزیراعظم پچھلے ڈیڑھ دو ماہ میں تین دفعہ گوادر گئے ہیں، وہاں پر بڑی ڈویلپمنٹ ہو رہی ہے۔اسی دوران گوادر سے آزاد رکن قومی اسمبلی اسلم بھوتانی اپنی نشست پر کھڑے ہوگئے، اس دوران ان کی آپس میں تکرار بھی ہوئی۔اس دوران اسلم بھوتانی نے حکومت سے شکوے اور اتحادیوں کے ساتھ ناروا سلوک کو نا انصافی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم خدا کی قسم گزشتہ حکومت میں خوش تھے، آصف زرداری کی محبت میں ہم اس حکومت میں آگئے ہیں، پی ٹی آئی میں عزت نہیں تھی اربوں روپے کے فنڈزملتے تھے، وزیراعظم، آصف زرداری بہت عزت کرتے ہیں۔دورانِ تکرار راجہ پرویز اشرف نے دونوں کو ایک دوسرے سے مخاطب ہونے کی بجائے سپیکر سے مخاطب ہونے کی ہدایت کی۔راجہ پرویز اشرف نے خواجہ آصف کو اسلم بھوتانی اور احسن اقبال کے ساتھ ملکر معاملہ حل کرنے کی ہدایت کر دی۔اس دوران بلوچستان عوامی پارٹی کے قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر خالد مگسی نے کہا کہ تبدیلی کا مقصد کچھ اورتھا لیکن اب کچھ اور نظر آ رہا ہے، اب بات کرتے ہیں تو منہ دوسری طرف کرلیتے ہیں، ہم توسمجھ رہے تھے تبدیلی نظرآئے گی۔ خالد مگسی نے کہا کہ سوکھا اخلاق ہی دکھادیں، ہماری پارٹی کی بھی شکایات ہے ہمیں آن بورڈ ہی نہیں لیتے، شکایتوں کوٹھیک کرلیں ابھی بھی وقت ہے اپنے رویوں کو درست کر لیں، ورنہ چپ کرکے بیٹھے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…