پیر‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2025 

خالصتان تحریک کی بڑھتی مقبولیت نے مودی سرکار کی نیند یں حرام کر دیں

datetime 27  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دلی (آن لائن)بھارتی پنجاب میں خالصتان تحریک کی بڑھتی مقبولیت نے مودی سرکار کی نیند یں حرام کر دیں جبکہ بھارتی پنجاب سے لوک سبھا کی نشست پر خالصتان تحریک کے سرگرم رہنماسمرن جیت سنگھ کی کامیابی نے تحریک میں نئی روح پھونک دی ہے۔بھارتی پنجاب

سے عام آدمی پارٹی کے وزیر اعلیٰ کی خالی کردہ لوک سبھا کی نشست پر کامیابی کے بعد سمرن جیت سنگھ نے سکھوں کے حقوق کی جنگ لڑنے پر بھنڈرانوالہ سے لیکر سدھوموسے والا تک تمام سکھ شہدا کو خراج تحسین پیش کیا اور اپنی کامیابی کو شہدا کی قْربانیوں کا ثمر قرار دیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ سکھ تحریک اب جس مرحلے پر داخل ہو چکی ہے بھارتی حکومت ان کے ساتھ کشمیریوں، ماؤنواز یا نکسل باڑیوں والا سلوک نہیں کر سکتی جن کو بھارتی فوج نے سیدھی گولیاں کا نشانہ بنایا اور کوئی انکوائری کروانا بھی گوارہ نہیں کیا، انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ لوک سبھا میں ان مظلوموں کی بھی آواز بنیں گے، اْدھر بھارتی حکومت تحریک میں شدت آنے پر شدید خائف ہے،بھارتی حکومت نے حال ہی میں قتل ہونے والے سکھ گلوکار سدھو موسے والا کا گانا یوٹیوب سے ہٹوا دیاہے جس میں پنجاب کے سکھ کسانوں کو دریائی پانی کا حصہ نہ دینے کا مسئلہ اجاگر کیا گیا تھا، بھارتی حکومت نے پاکستان کا دورہ کرنے والے سکھ زائرین پر یہ پابندی لگا دی ہے کہ وہ پاکستان میں کسی میزبان کے گھر میں قیام نہیں کر سکتے بصورتِ دیگر اْنکو بلیک لسٹ میں ڈال کر مقدمات چلائے جائیں گے، اب پاکستان کا دورہ کرنے والے سکھ زائرین صرف گردواروں میں ہی قیام کرسکتے ہیں، وزیر اعظم مودی تو سکھون کی پاکستان آمد پر پابندی لگانا چاہتے تھے لیکن بی جے پی کے کچھ رہنماؤں نے مشورہ دہا کہ سکھوں کی مزید ناراضگی مول نہ لی جائے، عالمی تجزیہ نگاروں کے مطابق تمام رکاوٹوں کے باوجود سمرن جیت سنگھ کی کامیابی سکھوں کی اپنے آزاد وطن خالصتان کے لئے جمہوری جدوجہد کی جانب ایک بڑا قدم ثابت ہو گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…