پیر‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2025 

عمران خان نے نوجوانوں کو ٹائیگر فورس میں شمولیت کی دعوت دے دی

datetime 27  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان عمران خان نے نوجوانوں کو ٹائیگر فورس میں شمولیت کی دعوت دیتے ہوئے Tigerforce.com.pk ویب سائیٹ لانچ کر دی۔ اپنے بیان میں سابق وزیر اعظم نے کہاکہ اپنی ٹائیگر فورس، خواتین اور نوجوانوں سے مخاطب ہوں،

ہمارا ملک جس موڑ پر کھڑا ہے وہاں آپ کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہمارے ملک میں بیرونی مداخلت کے ذریعے ایک حکومت مسلط کی گئی۔ انہوں نے کہاکہ 30 سالوں سے ملک کا خون چوسنے والے مجرموں کو اقتدار دیا گیا۔ انہوں نے کہاکہ دو خاندانوں نے جھک جھک کر بیرونی طاقتوں کی غلامی کی،یہ پھر اس لئے اقتدار میں لائے گئے تا کہ باہر کے ایجنڈے پر چلیں،یہ ہمارا انصاف کا نظام تباہ کر دیں گے۔ انہوں نے کہاکہ نیب اور ایف آئی اے تباہ کر دی ہے،خ1100 ارب روپے کی چوری پر خود کو این آر او دیا گیا۔ انہوں نے کہاکہ ایف آئی اے میں 16 ارب روپے کے کیسز دفن کر دئیے،اب یہ ایسا ماحول بنا رہے ہیں کہ عدالتوں سے بھی بچ جائیں۔ انہوں نے کہاکہ یہ کبھی بھی صاف اور شفاف الیکشن نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے کہاکہ پنجاب کے 20 حلقوں کے الیکشن میں ابھی سے دھاندلی ہو رہی ہے،پارٹی کی لیڈرشپ پر ایف آئی آر کاٹی ہوئی ہے،میرے اوپر 9 ایف آئی آر درج کرائی گئی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پارلیمنٹ ختم ہو گئی پنجاب میں بھی تماشا لگا رکھا ہے۔ انہوں نے کہاکہ قومی اسمبلی میں ایسے شخص کو اپوزیشن لیڈر بنایا جو ن لیگ کے ٹکٹ پر الیکشن لڑے گا۔ انہوں نے کہاکہ میڈیا پر فاشسٹ ہتھکنڈوں کے ذریعے بد ترین سختیاں مسلط کی گئی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ نامور اینکرز پر ایف آئی آر ہی، میڈیا مالکان کو کالز کے ذریعے دھمکایا جا رہا ہے،سوشل میڈیا پر لوگوں کو دھمکایا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ یہ صرف پاکستان کے ادارے تباہ کر کے خود کو مسلط کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ 60 فیصد کابینہ کرپشن کیسز میں ضمانتیں لے کر بیٹھی ہیں،نوجوانوں سے کہتا ہوں خود کو رجسٹر کریں اور ٹائیگر فورس جوائین کریں،انتخابی مرحلے میں نوجوان ہماری مدد کریں۔ انہوں نے کہاکہ ٹائیگر فورس عوام کو گھر گھر جا کر نکالے،پنجاب کے ضمنی الیکشن میں سب نے حصہ لینا ہے۔ انہوں نے کہاکہ عام انتخابات میں بیرونی طاقت سے مسلط مافیا کو شکست دینا ہے،آپ رجسٹریشن مکمل کریں میں جلد آپ سے بات کروں گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…