پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

وفاقی حکومت کی جانب سے عائد سیلز ٹیکس کے تباہ کن اثرات، پاکستان میں جان بچانے والی متعدد ادویات کی شدیدقلت ہوگئی

datetime 27  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)ملک بھرمیں جان بچانے والی متعدد ادویات کی قلت ہوگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ملک میں ڈالر کی بڑھتی قدر کے منفی اثرات دوائوں پر بھی پڑنے لگے، کراچی میں دوائوں کا مصنوعی بحران شدت اختیار کرگیا۔ذرائع نے بتایاکہ فارما کمپنیوں نے دوائوں

کے ریٹ مقرر نہ کرنے پر متعدد ادویات مارکیٹ سے ازخود شارٹ کردی، سر درد اور جسم میں درد کی دوا پینا ڈول مارکیٹ میں نایاب ہوگئی۔اس کے علاوہ کراچی میں پیراسٹامول فارمولے کی تمام دوائیں نایاب ہوگئیں جبکہ اسپرین اور امراض نسواں کی دوا پریمیلوٹ این بھی مارکیٹ سے غائب ہوگئی ہیں۔متعدد میڈیکل اسٹور پر پیناڈول بلیک میں 60 تا 70 روپے فی اسٹرپ فروخت ہورہی جبکہ ڈیوفاسٹون مارکیٹ میں 390 کے بجائے 490 میں فروخت ہونے لگی۔ذہنی سکون اور نیند کی دوا زینکس بھی مارکیٹ میں دستیاب نہیں، شدید الرجی کی دوا ڈیکسامیٹازون سمیت دیگر دوائیں بھی مارکیٹ سے غائب ہے۔اس کے علاوہ ذہنی تنائو،جوڑوں کے درد،دمہ ، کینسر کی ادویات مارکیٹ میں دستیاب نہیں ہیں۔دل کا دورہ روکنے، پھیپھڑوں کے انفیکشن کی دوا کی بھی عوام کو نہیں مل رہی ہے۔خون پتلا کرنے والی دوا بھی میڈیکل اسٹورز سے غائب ہوگئی ہے۔ذیابیطس، دل میں جلن، بلڈپریشر، ہیپاٹائٹس کی ادویات کی بھی قلت ہے۔40سے زائد ادویات کی قلت سے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔پاکستان فارماسوٹیکل مینوفیکچرز نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کے سیلز ٹیکس کی وجہ سے خام مال کی امپورٹ رک گئی ہے اورادویات کی پیداواری لاگت میں اضافہ ہوا ہے۔پاکستان فارماسوٹیکل مینوفیکچرز کی جانب سے بتایا گیا کہ سیلزٹیکس ختم ہونے پرہی ادویات کی مینوفیکچرنگ ممکن ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…