پیر‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2025 

عثمان بزدار کے 4 بھائیوں نے انٹی کرپشن عدالت سے عبوری ضمانت منظور کروا لی

datetime 27  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نو سو کنال اراضی کی غیر قانونی ایڈجسٹمنٹ کے دو مقدمات میں نامزد سابق وزیراعلی پنجاب کے چار بھائیوں نے انٹی کرپشن کورٹ لیہ سے عبوری ضمانت کروا لی، عدالت نے ایک ایک لاکھ کے مچلکوں کے عوض چاروں ملزمان کی

دو جولائی تک ضمانت منظور کی ہے۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سمیت نو سو کنال اراضی کی ناجائز ایڈجسٹمنٹ کے دو مقدمات میں نامزد سابق وزیراعلی کے چار بھائیوں عمر بزدار، طاہر، ایوب اور جعفر بزدار نے انٹی کرپشن ڈیرہ غازیخان ڈویژن کی لیہ کورٹ سے عبوری ضمانت کروا لی۔ چاروں ملزمان نے ہائیکورٹ ملتان بینچ سے حفاظتی ضمانت حاصل کروا رکھی تھی جسکی آج آخری تاریخ تھی۔مقررہ وقت کے خاتمے سے قبل چاروں ملزمان انٹی کرپشن جج نوید احمد کی عدالت میں پیش ہوئے۔ درخواستوں پر سماعت کے بعد انٹی کرپشن جج نے ایک ایک لاکھ کے مچلکے جمع کرانے کا حکم صادر کرتے ہوئے تمام ملزمان کی دو جولائی تک ضمانت منظور کر لی اور کیس واپس ڈی جی خان کی انٹی کرپشن کورٹ میں منتقل کر دیا۔ملزمان کیخلاف انٹی کرپشن تھانہ ہیڈ کوارٹر ڈیرہ غازیخان میں دو مقدمات درج ہیں جس میں سابق وزیراعلیٰ اور انکے چار بھائیوں سمیت ریونیو عملہ کیخلاف نو سو کنال اراضی کی 1982 میں ناجائز ایڈجسٹمنٹ کرانے کا الزام عائد ہے۔ مقدمات میں سابق وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے ہائیکورٹ بہاولپور بینچ سے حفاظتی ضمانت حاصل کر رکھی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…