ہفتہ‬‮ ، 16 مئی‬‮‬‮ 2026 

عمران خان نے اقتدار قربان کر دیا لیکن بیرونی مداخلت برداشت نہیں،اسد قیصرکا دبنگ خطاب

datetime 26  جون‬‮  2022 |

پشاور( آن لائن)سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی انہوں نے اقتدار تو قربان کر دیا لیکن بیرونی مداخلت اور ڈکٹیشن برداشت نہیں کی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے

پشاور میں انصاف طلبائ فیڈریشن کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوے کیا،سابق سپیکر نے کہا کہ انصاف طلباء تنظیم پاکستان تحریک انصاف کا ہر اول دست ہے جس نے تحریک انصاف کے ہر تحریک میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا،انہوں نے کہا کہ انصاف طلباء تنظیم کا ہر رکن پارٹی کا قیمتی اثاثہ ہے اور پارٹی پالیسی کے مطابق 2018 کے انتخابات میں نوجوانوں کو پارٹی ٹکٹ دئیے،سابق سپیکر نے مزید کہا کہ موجودہ وقت میں پی ڈی ایم جس قسم کے فیصلے لے رہی ہے اس سے ملک کی معیشت مزید خراب ہوگی،انہوں نے کہا کہ آئندہ ہفتے سے چیئرمین عمران خان اس امپورٹڈ حکومت کے خلاف ایک نئی تحریک کا آغاز کریں گے جس کے سامنے یہ حکومت زیادہ دیر ٹھک نہیں سکے گی،سابق سپیکر نے مولانا فضل الرحمن کا ذکر کرتے ہوے کہا کہ مولانا 2018 کے انتخابات کو دھاندلی ذدہ کہتے تھے اور اسمبلی کو نا جائز سمجھتے تھے اب جب اسی اسمبلی سے انکا بیٹا وزیر بنا تو یہ اسمبلی جائز ہو گئی انہوں نے کہا کہ مولانا کی سیاست اسلام کا دفاع نہیں بلکہ وہ اسلام آباد چاہتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘


یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…