ہفتہ‬‮ ، 16 مئی‬‮‬‮ 2026 

حکومت نے معیشت کیلئے سخت فیصلے کیے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچالیا ،مفتاح اسماعیل

datetime 26  جون‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ حکومت نے معیشت کیلئے سخت فیصلے کیے ہیں اور ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا ہے،آئی ایم ایف سے متعلق معاملہ چند دنوں میں حل ہو جائیگا ،جس سے ملک کو درست سمت پر لانے میں مدد ملے گی۔ ایک انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) سے متعلق معاملہ چند دنوں میں حل ہو جائے گا

جس سے ملک کو درست سمت پر لانے میں مدد ملے گی۔انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ سٹاف کی سطح کا معاہدہ بھی اگلے ہفتے متوقع ہے اور حکومت نے بین الاقوامی قرض دہندہ سے اپنے قرض کو 6 ارب ڈالر سے بڑھا کر 8 ارب ڈالر کرنے اور مدت میں 4 سال تک توسیع کی درخواست بھی کی ہے۔مفتاح اسماعیل نے کہا کہ آئی ایم ایف نے حکومت سے پیٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی ختم کرنے کاکہا، یہ بھی کہا کہ موجودہ حکومت عوام کو کم نرخوں پر پیٹرول فراہم کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ یہ ایک وسیع پیمانے پر غلط تاثر ہے کہ ٹیکسوں سے مہنگائی بڑھتی ہے، یہ بھی کہا کہ حکومت اس بات کو یقینی بنائے گی کہ غریب لوگ مہنگائی سے متاثر نہ ہوں۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے اپنے بچوں کی کمپنیوں پر بھی ٹیکس عائد کیا اور بطور وزیر خزانہ وہ خود بھی ٹیکس جمع کرانے کے اسی عمل سے گزر رہے ہیں۔وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت توانائی اور پٹرولیم مصنوعات کی کھپت پر اپنے اخراجات کو کم کرنے کی بھی کوشش کر رہی ہے۔مزید برآں توانائی اور پٹرولیم مصنوعات سے متعلق متعلقہ پالیسی کو جلد نافذ کیا جائے گا۔انہوں نے یہ عزم بھی کیا کہ اگر عالمی منڈی میں پٹرولیم کی قیمتیں کم ہوتی ہیں تو انہیں کم کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘


یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…