حکومت کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے،آٹے کی قیمتوں میں مزیداضافہ
ٖٖٖپشاور(این این آئی)حکومت کے دعوے دھرے کے دھرے کے رہ گئے۔ٖٖٖپشاورمیں آٹے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہورہاہے،
بیس کلوتھیلے کی قیمت1750روپے تک پہنچ گئی ہے۔ پشاورمیں آٹے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔
ہول سیل مارکیٹ میں 20کلوآٹے کے تھیلے کی قیمت میں 50روپے تک اضافے کے بعد آٹے کا تھیلا 1750 روپے تک پہنچ گیا ہے،
قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے باعث شہری بھی پریشان ہیں ہول سیل مارکیٹ میں 20کلوآٹے کے تھیلے کی قیمت میں 50روپے تک کااضافہ ہوگیاہے۔
مارکیٹ میں مکس آٹے کے 20 کلوکاتھیلا50روپے بڑھ کر1670، 20کلوسپرفائن آٹا 1650سے بڑھ کر17سوروپے میں فروخت ہونے لگا
جبکہ 20کلوفائن آٹے کاتھیلا17سوسے بڑھ 1750روپے تک پہنچ گیا۔ مارکیٹ میں خیبرپختونخواحکومت کے سرکاری آٹے کی جزوی ترسیل بھی جاری ہے،
تھیلوں کی تعدادکم ہونے کے باعث زیاہ ترلوگ خالی ہاتھ واپس لوٹ جاتے ہیں آٹاڈیلرزکاکہناہے کہ قیمتوں میں اضافہ کیوجہ ٹرانسپورٹ کرایوں میں اضافہ اورپنجاب سے چیک پوسٹوں پربھتہ لینے کی ہے۔