منگل‬‮ ، 22 جولائی‬‮ 2025 

بینظیرآباد کے پولنگ اسٹیشنز سے سامان چھین لیا گیا، کندھ کوٹ میں پولنگ کا عملہ ہی اغوا

datetime 26  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نواب شاہ/کندھ کوٹ(این این آئی)نواب شاہ اور کندھ کوٹ میں بلدیاتی انتخابات کے لئے پولنگ کے دوران مسلح افراد نے پولنگ عملہ اور پولیس اہلکار ہی یرغمال بنالیے۔ کندھ کوٹ کی یو سی درڑ پولنگ اسٹیشن نمبر 28 نہال جعفری سے پولنگ کے عملے کو اغوا کر لیا گیا۔کندھ کوٹ پولیس کے مطابق مذکورہ پولنگ اسٹیشن سے ڈاکو پولنگ کے عملے کے 7 افراد کو اغوا کر کے لے گئے۔

پولیس حکام کے مطابق کچے کے بھیو گینگ نے پولنگ کے عملے کو اغوا کیا ہے، ڈاکو پولنگ کا سامان بھی لے گئے ہیں۔حکوم کے مطابق پولنگ کے عملے کے ساتوں ارکان کو بازیاب کرانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔بینظیر آباد میں بھی 3 پولنگ اسٹیشنز پر نامعلوم ملزمان انتخابی عملے سے الیکشن سامان چھین کر فرار ہوگئے۔نواب شاہ کے سوشل سیکیورٹی پولنگ اسٹیشن میں پولنگ کا عمل جاری تھا کہ مسلح افراد دیواریں پھلانگ کر پولنگ اسٹیشن میں داخل ہوے۔مسلح افراد نے عملے اور پولیس کو یرغمال بنالیا جس کے بعد پولنگ کا عمل معطل ہوگیا۔ اس دوران مسلح افراد نے پولنگ عملے کو تشدد کانشانہ بھی بنایا۔ بعد ازاں مسلح افراد بیلٹ پیپرز اور پولنگ کاسامان اٹھا کر لے گے۔اس کے علاوہ کندھ کوٹ کی یونین کونسل ددڑ کے پولنگ اسٹیشن ٹوڑی میں بھی مسلح افراد نے فائرنگ کی اور بیلٹ باکس اور انتخابی عملے کو اٹھا کر ساتھ لیگئے۔دوسری جانب تھرپارکر کے کھٹکری پولنگ اسٹیشن سے بھی 300 بیلٹ پیپرز چوری ہوگئے۔ پولنگ اسٹیشن کے پریزائیڈنگ آفیسر نے کہا کہ یہاں 1200 بیلٹ پیپرز رجسٹرڈ ہیں جب کہ 300چوری ہوگئے ہیں۔سندھ کے 4 ڈویژنز کے 14 اضلاع میں 9 ہزار پولنگ اسٹیشنز پر بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کے لیے پولنگ جاری ہے، جہاں 21 ہزار سے زائد امیدوار میدان میں اترے ہیں جب کہ 900 سے زائد امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہوچکے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ دن دور نہیں


پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…