جمعرات‬‮ ، 24 جولائی‬‮ 2025 

19 انچ لمبے کان والے حیرت انگیز بکری کے بچے کی پیدائش

datetime 26  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)کراچی کے ایک فارم میں بکری کے ایک انتہائی عجیب میمنے کی پیدائش ہوئی ہے جس کے کان 19 انچ لمبے ہیں۔بکری کے اس حیران کن بچے کو ڈمبو نام دیا گیا، اور اس کے کان ابھی بھی بڑھ رہے ہیں۔نوزائیدہ میمنا 5 جون کو کراچی کے ناگرہ فارم میں

پیدا ہوا تھا اور پیدائش کے وقت وہ اپنے کان زمین سے اٹھا بھی نہیں سکتا تھا۔بدقسمتی سے، بچے کے مالک محمد حسن ناریجو نے میمنے کو اب ڈمبو کے بجائے سمبا پکارنے کا انتخاب کیا ہے، جس کا سواحلی میں مطلب ہے شیر۔حسن کو امید ہے کہ مقامی طور پر مشہور بکری کا یہ بچہ دنیا بھر میں مشہور ہو جائے گا، جیسا کہ انہوں نے کہا ہمیں امید ہے کہ جلد ہی سمبا گنیز ورلڈ ریکارڈ ہولڈر بن جائے گا۔انہوں نے یہ بھی تصدیق کی کہ میمنا اپنی عجیب و غریب خصوصیات کے باوجود اچھی صحت میں ہے۔فی الحال سب سے لمبے کانوں کا عالمی ریکارڈ رکھنے والا کوئی بکرا نہیں ہے، لیکن یقینی طور پر سمبا اب یہ ریکارڈ سنبھال سکتا ہے، یہ بات بھی دھیان میں رکھنی چاہئیے کہ سمبا کا تعلق بکریوں کی اس نسل سے ہے جو دیگر نسلوں سے بڑی ہوتی ہیں۔عام بکریوں کے مقابلے میں تمام نیوبین بکریوں کے کان لمبے تو ہوتے ہیں، لیکن سمبا کی طرح لمبے نہیں ہوتے، جو کہ ممکنہ طور پر ایک نادر جینیاتی تبدیلی کا نتیجہ ہیں۔واضح وجوہات کی بنا پر اس نسل کو لوپ کان والے بکرے کا عرفی نام دیا گیا ہے۔نیوبین بکریوں کے لمبے کان سالوں کے ارتقا کا نتیجہ ہیں اور انہیں پاکستانی گرمیوں کے شدید درجہ حرارت سے نمٹنے میں مدد کرتے ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان دنیا کا تیسرا سب سے بڑا بکریاں پیدا کرنے والا ملک ہے، جس کے فارمز میں تقریبا 54 ملین جانور موجود ہیں۔کچھ نسلیں گوشت کے لیے پالی جاتی ہیں اور کچھ گوشت اور دودھ دونوں کے لیے استعمال ہوتی ہیں۔نیوبین بکری ایک اعلی قسم کا مکھن والا دودھ تیار کرتی ہے، جسے پیا جا سکتا ہے یا آئس کریم، دہی، پنیر اور مکھن بنانے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…