جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

میں ہمیشہ سے ریلیشن شپ میں رہی ہوں،شادی کرنے سے ڈر لگتا تھا،اداکارہ جیا علی

datetime 23  جولائی  2025 |

کراچی (این این آئی)شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ جیا علی کا کہنا ہے کہ شادی سے جان چھڑانے کے لیے شوبز میں آگئی، مجھے شادی کرنے سے ڈر لگتا تھا۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ جیا علی نے کہا کہ میں ہمیشہ سے ریلیشن شپ میں رہی ہوں لیکن شادی کرنے سے ڈر لگتا تھا، 18، 19 سال کی عمر میں میری منگنی اور شادی کی باتیں ہونا شروع ہوگئی تھیں تو میرے دل میں ڈر بیٹھ گیا تھا کہ گھر والے میری شادی کردیں گے۔

انہوں نے کہا کہ میری فیملی شادی کے لیے دبائو ڈال رہی تھی تو گھر سے بھاگنا تھا، میں پڑھتی نہیں تھی جب میں نے میٹرک کیا تو اس کے بعد آگے پڑھنے کا شوق نہیں تھا، میری پاس چوائس تھی کہ پڑھوں یا پھر شادی کروں۔اداکارہ نے کہا کہ مجھے ماڈلنگ میں آنے کا شوق تھا، بیوٹیشن کا پروفیشن جب آفر ہوا تو لگا کہ یہ شادی سے بھاگنے کا سب سے بہترین موقع ہے، نوکری کروں گی تو گھر والے چھڑوا دیں گے۔جیا علی نے کہا کہ میں نے کوئی سات سے آٹھ سال نوکری کی ہے، مسرت آپا کے ساتھ بطور بیوٹیشن شروعات کی، میں فیشل کے ڈپارٹمنٹ میں کام کررہی تھی، اسی آرگنائزیشن کے لیے بھی ماڈلنگ کررہی تھی۔

انہوں نے کہا کہ میں صبح 6 بجے سے رات 9 بجے تک کام کرتی تھی، عامر بھائی اور مسرت آپا نے مجھے ریسیپشن کی نوکری دی، اس وقت والد زندہ تھے گھر کی کوئی ذمہ داری نہیں تھی بس اس لیے باہر نکلی کہ شادی نہ ہوجائے۔اداکارہ نے بتایا کہ پھر ماڈلنگ شروع کی اس میں اتنے اچھے پیسے ملنے لگے کہ میرا رجحان فلم کی جانب ہوگیا، سید نور نے جیوا کی آفر کی تھی۔ واضح رہے کہ اداکارہ جیا علی نے مئی کے اختتام پر کرکٹ کوچ، بزنس مین اور پی ٹی آئی کے رہنما عمران ادریس سے چھوٹی سی تقریب میں لاہور میں شادی کی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…