بدھ‬‮ ، 23 جولائی‬‮ 2025 

ترک اداکاربراکاوزچیویت کا نئے سیزن میں فی قسط کتنے لاکھ ترک لیرا کا مطالبہ کر دیا؟ پروڈکشن ٹیم کے ساتھ اختلاف پیدا ہو گیا

datetime 23  جولائی  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

استنبول (این این آئی)مقبول تاریخی ترک ڈرامہ کورولس عثمان میں مرکزی کردار ادا کرنے والے براک اوزچیویت نے سیریز کو خیرباد کہہ دیا۔براک اوزچیویت نے مبینہ طور پر پروڈیوسر مہمت بوزداغ کے ساتھ معاوضے کے تنازع پر سیریز کو چھوڑنے کا اعلان کیا ہے۔ترک میڈیا کے مطابق اداکار نے نئے سیزن میں فی قسط 40 لاکھ ترک لیرا کا مطالبہ کیا، جس پر پروڈکشن ٹیم کے ساتھ اختلاف پیدا ہوا جس کے بعد براک اور پروڈکشن ٹیم نے سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کو ان فالو کر دیا۔رپورٹس کے مطابق آنے والے سیزن میں ایک عمر رسیدہ عثمان بے کو دکھایا جائے گا اور پھر کہانی ان کے بیٹے اورحان بے کی زندگی پر منتقل ہو جائے گی۔

اورحان بے کے کردار کے لیے اداکار کا اعلان تاحال نہیں ہوا تاہم مرت یازجی اوغلو، مراد یلدرم اور ابراہیم چلیک کول جیسے نام زیر غور ہیں۔براک اوزچیویت جنہوں نے اس سیریز میں سلطنت عثمانیہ کے بانی کا کردار ادا کیا، ترکی کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے اداکاروں میں شمار ہوتے ہیں۔کورولس عثمان میں کردار ادا کرنے کیلئے وہ فی قسط 40 ہزار یورو سے زائد کماتے رہے۔ اس کے برعکس، دیگر اداکاروں کو مبینہ طور پر فی قسط 15 ہزار سے 30 ہزار یورو کے درمیان معاوضہ دیا جاتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ دن دور نہیں


پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…