ربیکا کی عامر لیاقت کے ساتھ پرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی
کراچی(این این آئی)مشہور کامیڈین کاشف خان کی بیٹی ربیکا خان کی مرحوم ڈاکٹرعامر لیاقت حسین کے ساتھ
پرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی ہے۔سوشل میڈیا پر ایک پرانا ویڈیو کلپ وائرل ہوگیا ہے جس میں ٹک ٹاکر ربیکا کو
گیم شو ایسے چلے گا میں دیکھا جاسکتا ہے۔اس ویڈیو میں عامر لیاقت کو گیم شو کی میزبانی کرتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے
جس میں وہ ربیکا سے سوال کرتے ہیں کہ قائداعظم نے کونسا پیشہ اختیار کیا تھا؟ جس کے جواب میں ربیکا نے کہا کہ وکالت کا پیشہ اختیار کیا تھا۔
اس ہی ویڈیو میں ربیکا خان کو گیم شو کی جانب سے لینڈ کروزر بھی تحفے میں دی گئی تھی۔وائرل ویڈیو کو مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے اور مختلف تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔