لاہور (این این آئی)لاہور کی مارکیٹوں میں بخارکی گولی اور خون پتلاکرنے والی دوا سمیت 41 دواؤں کی قلت ہوگئی۔صدر پاکستان فارما سیوٹیکل مینوفیکچرر ایسوسی ایشن منصور دلاورکے مطابق بخارکی گولی پر خرچہ 2 روپے 35 پیسے آتا ہے جبکہ بازار میں
بخارکی گولی ایک روپے 90 پیسے کی بیچناپڑتی ہے، ہم 6 ماہ پرانیخام مال سیدوائیں بنا رہے تھے جواب ختم ہوگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ دوائیں بنانے کا 94 فیصد خام مال باہر سے آتا ہے، دواؤں کی کمی سے حکومت کو آگاہ کردیا ہے۔میڈیسن کا کاروبار کرنے والوں کا کہنا ہے کہ دوا بہت شارٹ ہوگئی ہے اوپر سے کورونا پھر پھیلنا شروع ہوگیا ہے۔منصور دلاور کے مطابق ادویات کے بحران سے حکومت کو آگا کردیا تھا، میٹنگ میں مفتاح اسماعیل، خورشید شاہ اور دوسرے وزراء موجودتھے، سیلز ٹیکس کی مد میں حکومت نے 40 ارب روپے واپس کرنے ہیں، دوسرا یہ کہ ادویات بنانے کا 94 فیصد خام مال بیرون ملک سے آتا ہے لیکن ادویہ ساز ادارے ڈالر کے 158 روپے والے ریٹ پرہی ادویات بنا رہے ہیں، پیٹرول اور بجلی کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں، دیگر تمام انڈسٹری تو روزانہ قیمتیں بڑھا دیتی ہے مگر ادویات کی قیمتیں ’ڈریپ‘ مقرر کرتا ہے۔قاضی منصور دلاور نے بتایاکہ بخار اتارنے والی فی گولی کی تیاری پر 2 روپے 35 پیسے خرچ آتا ہے مگر بازار میں ایک روپے 90 پیسے میں فروخت کرنا پڑتی ہے۔