لاہور(این این آئی)پنجاب میں 6 نئے اضلاع بنانے کی تجویز سامنے آگئی،بورڈ آف ریونیو نے ڈویژنل کمشنرز اورڈپٹی کمشنرزکومراسلہ جاری کردیا۔تفصیلات کے مطابق وہاڑی کی تحصیل بورے والا، سرگودھا کی تحصیل بھلوال کو ضلع بنانے کی تجویز دی گئی، فیصل آباد کی تحصیل جڑانوالہ اور لیہ کی تحصیل کوٹ ادو کو ضلع بنانے کی تجویز دی گئی ہے۔تونسہ شریف اور مری کو ضلع کا درجہ دینے پر سابق حکومت نے کام مکمل کر لیا تھا۔بورڈ آف ریونیو نے ڈویژنل کمشنرز،ڈپٹی کمشنرزکومراسلہ جاری کردیا ہے،بھلوال اور بورے والاکا حدود اربع اور آبادی کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں،پٹوارسرکلز، تھانوں،مجوزہ تحصیلوں کی آمدن کی تفصیلات بھی مانگ لی گئی ہیں۔