جمعرات‬‮ ، 09 اکتوبر‬‮ 2025 

اختلافات ختم کرانے کیلئے چوہدری خاندان میں 5 ملاقاتوں کا انکشاف

datetime 25  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)چوہدری خاندان میں اختلافات ختم کرانے کے لیے پانچ ملاقاتوں کا انکشاف ہوا ہے تاہم کوئی خاطر خواہ نتیجہ نہیں نکل سکا،آئندہ دو روز میں فیصلہ کن میٹنگ ہونے کا امکان ہے۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ (ق)لیگ میں اختلافات کی خبروں

کے بعد چند روز کے دوران یکے بعد دیگرے پانچ ملاقاتیں ہوئیں، چوہدری شجاعت اور پرویزالٰہی کی موجودگی میں سب نے ان میٹنگز میں شرکت کی۔ذرائع کے مطابق پرویزالٰہی اور چوہدری وجاہت کی جانب سے سالک حسین کو حکومت چھوڑنے کا کہا گیا، چوہدری پرویز الٰہی کا موقف تھا کہ فوری طور پر حکومت سے نکلیں تاکہ پارٹی کا ایک ہی موقف رہے۔ذرائع نے بتایا کہ پہلی تین میٹنگز میں سالک حسین نے کہا کہ حکومت چھوڑنے کے لیے انہیں کچھ وقت دیا جائے، میٹنگز کے بعد آصف زرداری نے چوہدری شجاعت اوران کے بیٹوں سے ملاقات کرلی۔اگلی میٹنگز میں سالک حسین نے کہا کہ ہم دونوں گروپس کو اپناعلیحدہ موقف رکھناچاہیے، چوہدری شجاعت کے بیٹوں نے پرویز الٰہی سے کہا کہ آپ عمران خان اور ہم شہبازشریف کے ساتھ رہتے ہیں تاہم ملاقات میں موجود مونس الٰہی اور چوہدری وجاہت نے ایک ہی جماعت میں رہ کر دو موقف رکھنے کو مسترد کردیا اور یوں پانچوں میٹنگز کا کوئی خاطر خواہ نتیجہ نہیں نکل سکا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری شجاعت نے ایک اور میٹنگ بلائی ہے جس میں اختلافات ختم کرنے کی آخری کوشش ہوگی، مزید اختلافات کو ہوا نہ ملنے کی حکمت عملی کے تحت چوہدری شجاعت نے وجاہت کے بیان کے بعدخاندان کے تمام افراد کوبیان سے روک دیا ہے، اب آئندہ دو روز میں فیصلہ کن میٹنگ ہونے کا امکان ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اوساکا۔ایکسپو


میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…