پیر‬‮ ، 06 اکتوبر‬‮ 2025 

پی ٹی آئی کو احتجاج کرنا چاہیے یا مذاکرات؟ عوامی نتائج نے سب کو حیران و پریشان کردیا

datetime 25  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)گیلپ پاکستان کی جانب سے ہونے والے سروے کے نتائج سے ظاہرہوتا ہے کہ 78 فیصد پاکستانی چاہتے ہیں کہ پاکستان تحریک انصاف احتجاج کے بجائے مذاکرات کا راستہ اپنائے۔تیس مئی سے 13 جون کے دوران ہونے والے گیلپ کے اس سروے میں ملک

بھرسے 12 سوافراد نے حصہ لیا۔سروے کے نتائج سے یہ بات سامنے آئی کہ 76 فیصد پاکستانی ملک میں جلد اتتخابات کرانے کے حامی ہیں، 24 فیصد کی رائے میں عام انتخابات اپنے مقررہ وقت یعنی 2023 میں ہی ہونے چاہیئے۔78 فیصد پاکستانیوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کو احتجاج کے بجائے بات چیت کا راستہ اختیارکرنا چاہیے اوریہ مشورہ دینے والوں میں 71 فیصد خود کوپاکستان تحریک انصاف کا ووٹرکہتے ہیں۔52 فیصد پاکستانیوں کوامید ہے کہ اگلے چھے ماہ میں ملک کے معاشی اورسیاسی حالات میں بہتری آئے گی، جب کہ 47 فیصد نے اس حوالے سے مایوسی کا اظہارکیا ہے۔ملک میں فوری انتخابات کا مطالبہ کرنے والے افراد میں سے 85 فیصد کا تعلق بلوچستان، 78 فیصد کا سندھ ، 71 فیصد کا خیبرپختون خوا اور76 فیصد کا تعلق پنجاب سے ہے۔سروے کے نتائج ظاہرکرتے ہیں کہ پی ٹی آئی کو مذاکرات کی میزپردیکھنے والوں میں پی ٹی آئی کے حامیوں کی اکثریت ہے تاہم رائے دہندگان میں دوسری جماعتوں کے ووٹرزبھی شامل ہیں۔ سروے یہ بھی پتا چلتا ہے کہ پی ٹی آئی کومسائل کے حل کے لیے مذکرات کا مشورہ دینے والوں میں خود پی ٹی آئی کے 71 فیصد ، مسلم لیگ ن کے 78 فیصد اورپاکستان پیپلزپارٹی کے93 فیصد رائے دہندگان شامل ہیں۔

موضوعات:



کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…