منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

کابی لامے ٹک ٹاک پر سب سے زیادہ فالو کئے جانے والی شخصیت بن گئے

datetime 25  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

روم (این این آئی) سوشل میڈیا اسٹار کابی لامے اپنی مزاحیہ ویڈیوز میں بولے بغیر سوشل میڈیا صارفین کو ہنسا کر ٹک ٹاک پر سب سے زیادہ فالو کیے جانے والی شخصیت بن گئے۔میڈیا رپور ٹ کے مطابق 14کروڑ 29لاکھ فالوورز کے ساتھ کابی لامے نوعمر ڈانسر چارلی ڈی امیلو

کو پیچھے چھوڑ کر ٹک ٹاک پر سب سے زیادہ فالو کیے جانے والے شخص بن گئے ہیں۔کابی لامے افریقی ملک سینیگال میں پیدا ہوئے لیکن بعد میں ان کی فیملی نے اٹلی ہجرت کرلی تھی۔کابی لامے ٹک ٹاک پر بِنا آواز کے اشاروں میں مزاحیہ ویڈیوز بناتے ہیں اور دنیا بھر میں موجود صارفین ان کی ویڈیوز کو بیحد پسند کرتے ہیں۔ٹک ٹاک اسٹار کے اکائونٹ کا جائزہ لیا جائے تو انہوں نے اپنے اکائونٹ سے صرف 73صارفین کو فالو کیا ہوا ہے جبکہ ان کی تمام ویڈیوز پر اب تک 2.3بلین لائکس آچکے ہیں۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کابی لامے کو عالمی وباء کورونا کے باعث بحران کے سبب ملازمت سے نکال دیا گیا تھا۔ملازمت سے فراغت کے باعث انہوں نے ٹک ٹاک پر بنا بولے مزاحیہ ویڈیوز بنانا شروع کیں جس سے ان کی مقبولیت دنیا بھر میں ہونے لگی۔کابی لامے زندگی مشکل بنانے والی چیزوں کو آسان کرنے کے طریقے بتانے کے باعث دنیا بھر میں مشہور ہوئے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…