پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

چوہدری شجاعت حسین کے بیٹے نے زرداری سے ڈالر مانگے چوہدری وجاہت حسین کا انکشاف

datetime 25  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گوجرانوالہ (مانیٹرنگ ڈیسک ، این این آئی )پاکستان مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنماء چوہدری وجاہت حسین نے کہا ہے کہ طارق بشیر چیمہ نے ہمارے خاندان کو تقسیم کر دیا ہے، زرداری جتنے پیسے بانٹتا پھرتا ہے اتنے چوہدری شجاعت خیرات دیا کرتے ہیں، لیکن افسوس ہے

شجاعت حسین کا بیٹا زرداری سے ڈالر مانگ رہا ہے، پی پی31 سے ہمارے خاندان کے امیدوار عمران مسعود ہی ہیں، چوہدری شجاعت اولاد کے ہاتھوں مجبور ہو چکے ہیں، سالک حسین کا گجرات کی سیاست سے کبھی کوئی تعلق نہیں رہا۔انہوں نے کہا کہ جونیجو دور سے لے کئی سالوں تک نواز شریف کا ساتھ کبھی نہیں چھوڑا، نوازشریف جب جدہ گئے تب ساتھ چھوڑا، مشرف کا ساتھ بھی اس وقت تک دیا جب تک وہ پاکستان میں رہے، پی ڈی ایم کو جب تک ٹیک دینے والے اور باہر کی قوتیں ساتھ ہیں چلیں گے، ٹیک دینے والے اور باہر کی قوتیں ساتھ نہ دیں تو وہ نہیں چل سکتے۔ اسی طرح چوہدری پرویز الٰہی کے صاحبزادے حسین الٰہی نے کہا کہ جو ہمارے حلقوں میں ہمیں نہیں ہرا سکے وہ ہمارے گھر میں دراڑیں ڈال رہے ہیں، ہم مخالفین کا دلیری سے مقابلہ کرینگے واپسی کا کوئی راستہ نہیں۔علاوہ ازیں  مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت کے بھائی چوہدری وجاہت نے کہا ہے کہ سابق حکمرانوں کے ساتھ تین سال گزارے، جہاں عزت نہ ہو وہاں رہنے کی کوئی منطق نہیں بنتی۔چوہدری وجات کا گوجرانوالہ میں کارکنوں سے خطاب میں کہنا تھا کہ ان کے بزرگوں کی ہمت ہے کہ تین سال پچھلی حکومت کے ساتھ گزار دیے۔

موضوعات:



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…