بدھ‬‮ ، 11 دسمبر‬‮ 2024 

کینیڈین رکن پارلیمنٹ کا جنرل باجوہ کے خلاف بیان پاکستان نے بڑا قدم اٹھا لیا

datetime 24  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ا سلام آباد (آن لائن) ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار احمد نے کہا ہے کہ کینیڈین رکن کی جانب سے پاکستان بارے ناقابل قبول بیان دیا گیا ہے، معاملہ کینیڈین حکومت سے اٹھایا گیاہے ، پاکستان افغان عوام کی ہر ممکن امداد کے لیے کوشاں ہے،عالمی برادری کشمیریوں کے

حقوق کے تحفظ، مسئلہ کشمیر کے حل میں کردار ادا کرے، پاکستانی ہائی کمیشن دہلی نے سکھوں کو 495 ویزے جاری کیے، سکھ یاتری مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی کی تقریبات میں شرکت کریں گے۔ واضح رہے کہ ٹام کیچ نے ایوان زیریں میں تقریر کرتے ہوئے پاک فوج اور اس کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کے خلاف مختلف الزامات عائد کیے تھے۔ یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ ٹام کیچ پر پہلے بھی پاکستان مخالف گروپوں کے لیے مہم چلانے کاالزام عائد کیا جا چکا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ وار نیوزبریفنگ میں کیا۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کینیڈا کے رکن پارلیمنٹ کے بیان کے معاملے پر کینیڈین ہائی کمشنر کو طلب کر کے احتجاج کیا گیا ہے اور انھیں احتجاجی مراسلہ تھمایا گیا ہے۔ ترجمان نے کہا وزیر مملکت خارجہ امور حنا ربانی کھر دولت مشترکہ سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے روانڈا میں ہیں۔ انہوں نے کہا فنانشل ایکشن ٹاسک فورس نے برلن اجلاس میں پاکستان کے ایکشن پلانز پر عملدرآمد کو سراہا ہے۔ انہوں نے کہا فیٹف کی معائنہ ٹیم جلد ان سائٹ جائزے کے لیے پاکستان کا دورہ کرے گی۔ امید ہے کہ ان سائٹ جائزے کے نتیجے میں پاکستان جلد گرے لسٹ سے نکل آئے گا۔ انہوں نے کہا چین کی قیادت کے بیانات پر رائے دینا مناسب نہیں۔ انہوں نے کہا بین الاقوامی سطح پر پابندیوں کا سلسلہ روا رکھنا انتہائی افسوسناک ہے۔

انہوں نے کہا پاکستان بھارت کے ساتھ مسئلہ کشمیر سمیت تمام مسائل کے حل کے بذریعہ پرامن نتیجہ خیز مذاکرات کا حامی ہے۔ انہوں نے کہا وزیر خارجہ نے واضح کیا کہ مذاکرات کے لیے مو زوں ماحول کی تشکیل کی ذمہ داری بھارت پر ہے۔ انہوں نے کہا پاکستان 11 مزید کشمیریوں کی بھارتی قابض فورسز کے ہاتھوں قتل کی مذمت کرتا ہے۔ انہوں نے کہا بھارتی قابض فورسز نے صرف رواں سال 113 کشمیریوں کو ماورائے عدالت قتل کیا۔ عالمی برادری

کشمیریوں کے حقوق کے تحفظ، مسئلہ کشمیر کے حل میں کردار ادا کرے۔ انہوں نے کہا افغانستان میں تباہ کن زلزلہ، سیلاب سے قیمتی جانی مالی نقصان پر دکھ ہے۔ انہوں نے کہا پاکستان افغان عوام کی ہر ممکن امداد کے لیے کوشاں ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے افغان قیادت سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے دوستی گروپ کے پہلے اجلاس سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا دوستی گروپ ڈس انفارمیشن کے خاتمے، تحفظ انسانی و بنیادی حقوق کے لیے تشکیل دیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں


شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…