چوہدری شفاعت حسین نے اپنے والد کی سیٹ این اے 69سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کرلیا

23  جون‬‮  2022

اسلام آباد (این این آئی) سابق ضلع ناظم اور چوہدری ظہور الٰہی کے چھوٹے صاحبزادے اور چوہدری شجاعت حسین کے بھائی چوہدری شفاعت حسین نے اپنے والد کی سیٹ این اے 69سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہاہے کہ آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کیلئے اہل علاقہ

اور علماء سے مشاورت کرونگا ،میری دعا ہے چوہدری برادران کے درمیان اختلافا ت ختم ہو جائیں مجھے ایسا لگ نہیں رہا ، اختلافات دور نہ ہوئے تو یہ کسی کیلئے اچھا نہیں ہوگا ۔ ایک انٹرویو کے دوران ان سے سوال کیا گیا کہ آپ نے این اے 69 سے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا فیصلہ حتمی طور پر آپ نے کر لیا ہے اس پر انہوں نے جواب دیا کہ میں نے الیکشن لڑنے کا ارادہ کیا ہے اس سلسلہ میں اپنے دوستوںاور والد صاحب کے دور کے لوگوں اور علاقے کے علماء سے مشورہ کروں گا، اس کے بعد ہی کسی حتمی نتیجے پر پہنچوں گا لیکن میرا ارادہ ضرورہے ۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنا مشکل ضرور ہے لیکن ہم نے پہلے بھی بہت سی مشکلات دیکھی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ حلقے میں جب ہمارے بڑے بھائیوں نے سیاست شروع کی ان کی کمپین کرنے میں ہی جاتا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ چوہدری شجاعت حسین ، چوہدری پرویز الٰہی اور پھر چوہدری مونس الٰہی کی کمپین میں جاتا رہا ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ ایک بار میں نے وہاں سے راجہ بشارت کو منتخب کروایا ۔ انہوں نے کہا کہ ہر گلی ، ہر کوچے اور ہر محلے میں میری ہی ڈیوٹی ہوتی تھی اور میرا ہی رابطہ رہتا تھا ۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ مذکورہ حلقہ کسی اجنبی کیلئے ٹف ہو گا لیکن مجھے اس کی ایک ایک گلی اور لوگوں کا پتہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر ٹف چیزیں ہوں اور آپ پیچھے ہٹ جائیں تو یہ بھی اچھی بات نہیں ،

بندے کو مشکل حالات میں بھی کام کرنا چاہئے ۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ میری دعا ہے کہ چوہدری برادران کے درمیان اختلافات ختم ہو جائیں لیکن مجھے لگ نہیں رہا۔ انہوں نے کہا کہ چوہدری شجاعت حسین کی بیماری کے بعد اختلافات بڑھتے گئے اور اب یہ بچوں میں آ گئے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر میں یہ کہوں کہ چوہدری برداران کے درمیان اختلافات نہیں ہیں تو یہ جھوٹ ہو گا اور اگر اختلافات دور نہ ہوئے تو یہ کسی کیلئے اچھا نہیں ہو گا ۔

ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ الیکشن مہم اشتہاروں اور بینرز میں نہیں ہوتی ، میں اپنے حلقے کے لوگوں سے رابطے میں ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ میں اپنے حلقے کے لوگوں کی غمی اور خوشی میں شریک ہوتا ہوں ، لوگوں سے ملنا جلنا ہی الیکشن مہم ہوتی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ جیسے ہی انتخابات ہونگے تو اس دوران آپ کو بینرز اور اشتہار بھی نظر آ جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ میری الیکشن مہم جاری ہے اور ساتھیوں سے مشاورت کے بعد جب فیصلہ پکا ہو جائے گا تو صورتحال واضح ہو جائیگی۔ یاد رہے کہ این اے 69سے 2018میںمسلم لیگ (ق) کے رہنما چوہدری مونس الٰہی کامیاب ہوئے ہیں ۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…