آصف علی زرداری کی والدہ زریں آراء بخاری آبائی قبرستان میں سپرد خاک ، رقت آمیز مناظر

23  جون‬‮  2022

نوابشاہ (این این آئی)سندھ کے شہر نواب شاہ میں سابق صدر آصف علی زرداری کی والدہ زریں آراء بخاری کی نمازِ جنازہ زرداری ہائوس میں ادا کر دی گئی۔خاندانی ذرائع کے مطابق آصف زرداری کی والدہ کی نمازِ جنازہ کی ادائیگی کے بعد انہیں آبائی قبرستان میں بالو جا قبا میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔

نمازِ جنازہ میں آصف علی زرداری، پوتے بلاول بھٹو زرداری، خاندان اور پارٹی سے تعلق رکھنے والے دیگر افراد، ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے شرکت کی۔اس سے قبل مرحومہ زریں آراء بخاری کی تدفین میں شرکت کیلئے ان کے پوتے وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری، پوتیاں آصفہ بھٹو زرداری، بختاور بھٹو زرداری، بیٹیاں فریال تالپور، ڈاکٹر عذرا پیچوہو، خاندان کے دیگر افراد اور پارٹی رہنما کراچی سے خصوصی پروازوں سے نواب شاہ پہنچے۔ذرائع کے مطابق بیگم زریں آراء بخاری کئی ہفتوں سے علیل تھیں اور کراچی کے ایک اسپتال میں زیرِ علاج تھیں۔واضح رہے کہ آصف علی زرداری کے والد معروف سیاستدان مرحوم حاکم علی زرداری نے 2 شادیاں کی تھیں، ان کی بیگمات کے نام بلقیس بیگم اور زریں آراء بخاری تھے۔حاکم علی زرداری کا انتقال 2011ء میں ہوا تھا، وہ 1972ء سے 1977ئ، 1988ء سے 1990ء اور 1993ء سے 1996ء تک 3 مرتبہ رکنِ قومی اسمبلی رہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…