پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

اگر عسکری ادارہ نہ چاہتا تو ہماری حکومت نہیں گرتی، فواد چوہدری

datetime 23  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وفاقی وزیر اطلاعات اور پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگرعسکری ادارہ نہ چاہتا تو ہماری حکومت نہیں گرتی،جنگ اخبار کی رپورٹ کے مطابق سابق وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سیاست میں

اسٹیبلشمنٹ پلیئر ہے وہ کیسے نیوٹرل ہوسکتا ہے؟،فوج اور عدلیہ پاکستانی سیاست میں اے پولیٹیکل نہیں بلکہ پولیٹیکل پلیئر ہیں، پاکستان میں ایک بڑا طبقہ ہے جو کئی تبدیلیاں چاہتا ہے .ایک انگریزی اخبار نے تو بھارت اور اسرائیل سے تعلقات کیلئے پوری مہم چلائی،اس قسم کی مہمات بڑی محنت سے چلائی جاتی ہیں ،لابیاں ہوتی ہیں اور کئی ممالک ایسی مہمات چلاتے ہیں ،نجم سیٹھی اور حسین حقانی کے موقف سب کو معلوم ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ رجیم چینج میں یہی ہوا تھا کہ آپ اقتدار میں آئے تو کیسز معاف ہوجائیں گے ،خرم دستگیر سے پوچھیں کس نے کہا تھا عمران خان اپنا آرمی چیف لگائیں گے اور کس نے آئندہ 10,15سال اقتدار میں رہنا تھا ۔چیف الیکشن کمشنر جب ریٹائرڈ ہونگے تو بہت سی باتیں پوچھی جائیں گی،چیف الیکشن کمشنر رجیم چینج کا حصہ ہیں انہوں نے انتخابات سے متعلق بیان کیوں بدلا سب سامنے آئے گا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…