امریکی یونیورسٹی کی تحقیق میں احساس پروگرام کی کامیابی کا اعتراف
اسلام آباد(این این آئی) امریکی یونیورسٹی کی تحقیق میں احساس پروگرام کی کامیابی کا اعتراف کرلیاگیا۔
سابق وزیراعظم عمران خان نے سوشل میڈیا سائٹ اسٹینفورڈ یونیورسٹی کی جانب سے تحقیق شیئر کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا
ہماری حکومت آئی تو معیشت دیوالیہ پن کے کنارے کھڑی تھی ، آئی ایم ایف پروگرام، کوروناجیسی وبااورعالمی سطح پر اشیاکی قیمتیں بڑھ رہی تھیں،
غیر معمولی دور کے باوجود ہم پہلی بار فلاحی ریاست کی بنیاد رکھنے میں کامیاب رہے۔دیوالیہ پن کے کنارے کھڑی معیشت کو بچاتے ہوئے
آئی ایم ایف پروگرام، کورونا جیسی عالمگیر وبا ء اور اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کے غیرمعمولی دور کے باوجود میری حکومت ہماری تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک فلاحی ریاست کی بنیاد رکھنے میں کامیاب رہی۔
تحقیق میں امریکا کی اسٹینفورڈ یونیورسٹی نے احساس پروگرام کی کامیابی کااعتراف کرتے ہوئے کہا احساس پروگرام کمزور طبقے کی بہتری کیلئے عالمی سطح پر منفرداقدام ہے۔