اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

عمران خان کی ذہنی حالت پر ترس آنے لگا،مریم نواز

datetime 22  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمران خان کی ذہنی حالت پر ترس آنے لگا،مریم نواز

لاہور (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ قسم سے عمران خان کی ذہنی حالت پر ترس آنے لگا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے ایک سکرین شارٹ شیئر کیا جس پر عمران خان کابیان تھا کہ

تصور نہیں کر سکتا شہباز شریف کو وزیراعظم بنا دیا جائیگا۔اس سکرین شارٹ کو شیئر کرتے ہوئے مریم نواز نے لکھا کہ بہت گہرا اور ناقابلِ تلافی صدمہ پہنچا ہے

بیچارے کو۔ انہوںنے کہاکہ جتنی محنت اس نے شہباز شریف پر جھوٹے کیسز بنا کر ان کو فاؤل پلے کے ذریعے میدان سے آئوٹ کرنے پر کی تھی،

اللّہ نے وہ چال اسی پر الٹ دی۔انہوں نے لکھا کہ اسی حسد اور صدمے میں اب اس کی باقی زندگی بھی گزرنے والی ہے،

انشاء اللّہ! عادت ڈال لو!۔لیگی نائب صدر نے لکھا کہ نیند میں بھی نیوٹرل نیوٹرل کا راگ الاپا کریگا، بڑبڑایا کریگا شہباز شریف نے سفیر کو کیک کھلایا،

شہباز شریف نے شیروانی پہن لی، شہباز شریف وزیر اعظم بن گیا۔مریم نواز نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ خرم دستگیر نے یہ کہہ دیا،

امریکا نے سازش کر دی، دھاندلی ہو گئی،قسم سے اس کی ذہنی حالت پر ترس آنے لگا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…