اسلام آباد(این این آئی)تحریک انصاف کے سینئر رہنما و سابق وفاقی وزیر فوادچوہدری نے کہا ہے کہ ن لیگ کیساتھ طے کر لیا گیا تھاکہ اسمبلیاں توڑی جائیں گی۔ایک انٹرویومیں فوادچوہدری نے کہا کہ طے ہواتھاکہ ہم اسمبلی میں جائیں گے اور اسمبلیاں توڑی جائیں گی
یہ بھی طے ہوا تھا کہ اسمبلیاں توڑنے کے بعدالیکشن کی کال دی جائیگی لیکن راتوں رات ن لیگ اپنے مؤقف سے مکرگئی۔فوادچوہدری نے کہا کہ معاملات طے ہوگئے تھے ،ن لیگ سمجھی ہم کمزورہوگئے توپیچھے ہٹ گئی اس وقت شریف اور زرداری خاندان کے ذاتی مسائل ہیں یہ دونوں خاندان چاہتے ہیں کہ ان کے کیسز معاف کر دیئے جائیں ،دونوں خاندانوں پر اربوں کے کیسز ہیں کیسے چھوڑاجاسکتاہے دونوں پارٹیاں ان ہی دونوں خاندانوں کے زیراثرہیں۔ انہوں نے کہا کہ کچھ ایسے معاملات ہوتے ہیں جہاں نیوٹرل ہونے کی ضرورت نہیں ہوتی نیب قانون میں جوترمیم ہوئیں اس میں اداروں نے گنیوٹرل ہوناہے توتباہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ اسٹیبلشمنٹ کوہم کہتے ہیں لیکن اصل قصور سیاستدانوں کاہے۔سابق وزیر کا کہنا تھا کہ اگرادارے نہ چاہتے توہماری حکومت نہیں گرتی، پاکستان کی سیاست میں اسٹیبلشمنٹ پلیئرہے وہ کیسے نیوٹرل ہوسکتاہے ۔ انہوںنے کہاکہ سوشل میڈیاکے ذریعے انقلاب آگیاہے اب سب عوام کو پتہ چل جاتاہے ،ہمارے کئی لوگوں نے بتایا انہیں فون آرہے ہیں کہ پی ٹی آئی کے ٹکٹس نہ لیں۔فوادچوہدری نے کہا کہ میرا اسٹیبلشمنٹ کیساتھ احترام کاتعلق ہے ،بات یہاں نہیں پہنچنی چاہیے تھی ،پاکستان میں بہت چیزیں خراب ہوکرٹھیک ہوجاتی ہیں ،یہ بھی ٹھیک ہوجائے، پاکستان میں کوئی رولز ہے ہی نہیں،ساری کرسی کی سیاست ہے ،کرسی کی سیاست میں پاکستان آگے ہی نہیں بڑھ رہا۔