اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

پی سی بی کے معروف کوچ نے خاتون کرکٹر کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

datetime 20  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بورے والا (این این آئی)بورے والا میں خاتون کرکٹر کے ساتھ مبینہ زیادتی اور تشدد واقعہ میں ملوث ملزمان نے سیشن کورٹ سے عبوری ضمانت حاصل کرلی۔پولیس کے مطابق 9 ملزمان نے سیشن کورٹ سے 21 جون تک عبوری ضمانت کروالی، خاتون کے الزام پر 30 مئی کو سابق شوہر سمیت 4 افراد اور 6 خواتین پر مقدمہ کیا گیا تھا۔پولیس نے بتایا کہ نامزد ایک ملزم کو گرفتار کر کے جوڈیشل

ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا تھا، گرفتار ملزم کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرلی گئی۔پولیس کے مطابق ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر روبینہ عباس مقدمے کی تحقیقات کر رہی ہیں، تحقیقات مکمل ہونے پر حتمی چالان تیار کیا جائے گا۔پولیس کے مطابق خاتون کرکٹر نے سابق شوہر اور سابق پی سی بی کوچ ملتان ریجن پر سنگین الزامات لگائے تھے۔خاتون نے الزام عائد کیا تھا کہ 29 مئی کو شوہر نے اپنے دوست کے مکان پر لے جا کر تشدد کیا، جہاں سابق شوہر کے دوستوں نے زیادتی کی کوشش کی، نازیبا ویڈیوز بنائیں، جس کے بعد مجھے بلیک میل کیا، موبائل فون، نقدی اور زیورات بھی چھین لیے۔ڈی پی او وہاڑی رانا شاہد پرویز کا کہنا ہے کہ پولیس تمام الزامات کی تحقیقات کر رہی ہے، نازیبا تصاویر وائرل کرنے کے الزامات کی تحقیقات ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کرے گا۔متاثرہ خاتون کے سابق شوہر کا کہنا ہے کہ میں خاتون کرکٹر کے تمام الزامات کی تردید کرتا ہوں، خاتون کرکٹر اور اس کا خاندان بلیک میلر ہے، اس نے 6 ماہ قبل بلیک میل کر کے مجھے نکاح پر مجبور کیا، جس کے بعد میری خاندانی جائیداد میں حصہ مانگنا شروع کردیا۔سابق شوہر کا کہنا ہے کہ بلیک میلنگ پر خاتون کرکٹر کو 2 ماہ قبل طلاق دے چکا ہوں اس حوالے سے ڈائریکٹر پی سی بی کا کہنا ہے کہ سابق کوچ ملتان ریجن پر الزامات کی تحقیقات کے لیے کمیٹی بنادی گئی ہے، تحقیقات تک سابق پی سی بی کوچ ملتان ریجن کو معطل کردیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…