پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

پی ٹی آئی حکومت نے 900ارب ڈالر قرض لیا،4 سال میں ملک اور معیشت کو تباہ کر دیا، مولانا فضل الرحمان

datetime 19  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جیکب آباد(این این آئی) جمعیت علماء اسلام کے سربراہ اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے صدر مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت سے پہلے آئی ایم ایف کا قرضہ ایک سو ارب ڈالر تھا جبکہ پی ٹی آئی حکومت نے 900ارب ڈالر قرض لیا،

پاکستان کی 70 سالہ تاریخ میں اتنا قرضہ نہیں لیا گیا جتنا 4سال میں حاصل کرکے ملک اور معیشت کو تباہ کردیا۔ ان خیالات کا اظہار جے یو آئی ضلع جیکب آباد کے امیر ڈاکٹر اے جی انصاری کی قیادت میں ملاقات کرنے والے وفد سے بات چیت اور اندرون سندھ تین روزہ دورے کے دوران باب الاسلام کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے جاتے جاتے بارودی سرنگیں بچھادیں ہم نے ان کو چیلنج سمجھ کر قبول کیا، عوام مطمئن رہے جلد حالات پر کنٹرول حاصل کر لیں گے اورمشکل حالات سے نکل جائیں گے۔ مولانا فضل الرحمن نے مزید کہا کہ عمران خان نے چین سے کئے ہوئے خفیہ معاہدے کاراز فاش کرکے ملکی معیشت کو تباہ کردیا اور سی پیک بند کردیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی نظام چلانے کے لیے روحانی اور مادی ضرورت ہے جو جے یو آئی کے پاس ہے مقصد اللہ تعالیٰ کے دین اور رسول اللہ ﷺ کے نظام کو نافذ کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو گرانے والے کو جانتے ہیں کہ وہ کس کے ایجنڈے پر مسلط کیے گئے، سربراہ جے یوآئی نے کہا کہ اگر گھر کی دیوار گر جائے تو گھر کو نہیں گرائیں گے لیکن عمران خان نے ایک ایجنڈے کے تحت ملک کو تباہ کردیا جلد ملک اورعوام کو مسائل کے دلدل سے نکال لیں گے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…