فواد نے حکومت کی اقتصادی پالیسیاں بتادیں
اسلام آ باد (آئی این پی ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے موجودہ حکومت کی اہم اقتصادی پالیسیاں بتادیں۔
اتوار کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے جاری کردہ بیان میں فواد چوہدری نے شہباز شریف کے دور حکومت کی اہم اقتصادی پالیسیاں بتائی ہیں۔
فواد چوہدری نے بتایا کہ امپورٹڈ حکومت نے چائے پینا بند کردی، دکانوں کے شٹر بند کردیئے۔
کارخانوں کی مشینری بند کردی، بینکوں سے قرضے بند کردیئے۔ سابق وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا ہے کہ مہنگائی سے بچنا ہے ہر قسم کی خریداری بند کردی ہے۔ فواد چوہدری نے مزید کہا کہ نالائق اور بیکار لوگ پاکستان پر مسلط کر دیئے گئے ہیں، ان سے جان چھڑانے کیلئے ہر صورت احتجاج میں شامل ہوں۔