اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ایف اے ٹی ایف کی جانب سے پاکستان کا دورہ کرنے کے اعلان کے بعد شاہین صہبائی کی جانب سے ٹوئٹر پر ردعمل سامنے آیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ ایف اے ٹی ایف کا دورہ، یہ صاحب فرماتے ہیں ابھی پاکستان لسٹ سے نہیں نکلا اور ایک زمینی دورہ ہو گا تاکہ خود حالات دیکھ سکیں، اللہ سے دعا ہے جو لوگ آئیں وہ اندھے، بہرے، بوڑھے اور لاغر ہوں تاکہ انہیں نظر نہ آئے کہ سب سے بڑا منی لانڈرنگ کا ملزم اور اس کا بیٹا ملک کے وزیراعظم اور وزیراعلیٰ ہیں، اللہ رحم۔