لاہور (آن لائن) صوبائی دارالحکومت لاہور میں مہنگائی کے باعث درسی کتب کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا ہے جس کے نتیجے میں 100 روپے مالیت کی کتب 210 روپے میں فروخت کی جا رہی ہے جبکہ غیر ملکی کتابوں کا کورس جس کی قیمت 7000 ہزار روپے تھی اضافے کے ساتھ 12 ہزار روپے تک پہنچ گئی ہے۔ کتابوں کی قیمتوں میں 110 فیصد اضافے کے باعث درسی کتب غریب آدمی کی پہنچ سے دور ہو کر رہ گئی ہیں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ کتابیں مہنگی ہونے سے والدین بچوں کو سکولوں سے اٹھانے پر مجبور ہو جائیں گے جبکہ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر پنجاب حکومت صوبے میں تعلیمی بحران سے طلباء و طالبات کو محفوظ رکھنا چاہتی ہے تو کاغذ کی درآمدی ڈیوٹی میں کمی کی جائے اور کتابوں کی مارکیٹوں میں چیک اینڈ بیلنس کا نظام رائج کیا جائے۔